🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. الْأَمْرُ بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ وَتَخْلِيلِ الْأَصَابِعِ
وضو کو اچھی طرح مکمل کرنے اور انگلیوں کے خلال کرنے کا حکم۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 529
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أَسِيد بن عاصم، حدثنا الحسين بن حفص، عن سفيان. وأخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا أحمد بن سَيّار، حدثنا محمد بن كَثير، حدثنا سفيان، عن إسماعيل بن كثير، عن عاصم بن لَقِيط بن صَبِرَة، عن أبيه: أنه أتى النبيَّ ﷺ فَذَكَرَ أشياء، فقال له النبي ﷺ:"أَسبغِ الوضوءَ وخَلِّلِ الأصابعَ، وإذا استنشقتَ فبالِغْ، إلّا أن تكون صائمًا" (1) .
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه، وهو في جُمْلة ما قلنا: إنهما أَعرضا عن الصحابي الذي لا يروي عنه غيرُ الواحد (2) ، وقد احتجَّا جميعًا ببعض، هذا النوع، فأما أبو هاشم إسماعيل بن كثير القارئ، فإنه من كبار المكيين، روى عنه هذا الحديث بعينه غيرُ الثَّوريِّ جماعةٌ منهم ابن جُرَيج وداود بن عبد الرحمن العطَّار ويحيى بن سُلَيم وغيرهم. أما حديث ابن جريج:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 522 - صحيح أَمَّا حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ
عاصم بن لقیط بن صبرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر انہوں نے کچھ باتوں کا ذکر کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: وضو مکمل کیا کرو، انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو، اور جب ناک میں پانی ڈالو تو مبالغہ کیا کرو الا یہ کہ تم روزے سے ہو۔
یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، یہ ان روایات میں سے ہے جنہیں انہوں نے اس لیے چھوڑ دیا کہ اس صحابی سے صرف ایک ہی راوی روایت کرنے والا ہے، حالانکہ انہوں نے اس نوع کی بعض دیگر روایات سے احتجاج کیا ہے، جبکہ اسماعیل بن کثیر مکہ کے بڑے علماء میں سے ہیں اور ان سے ثوری کے علاوہ ابن جریج اور داؤد بن عبدالرحمن وغیرہ نے بھی روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 529]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں