🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

78. كَانَ مِنْ دُعَائِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي "
آپ ﷺ کی دعاؤں میں سے تھا: اے اللہ! مجھے میری سماعت اور بصارت سے فائدہ پہنچا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1954
حدثنا علي بن عيسى بن إبراهيم، حدثنا أحمد بن نَجْدة القرشي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا عبد الله بن وهب بن مُسلم القرشي، أخبرني حفص بن مَيسَرة، عن موسى بن عُقبة، عن حُسين بن علي بن الحسين، عن محمد بن علي بن الحسين، عن أبيه، عن علي، قال: كان مِن دُعاء رسول الله ﷺ:"اللهمَّ أَمتِعْني بسَمْعي وبَصَري حتى تجعلَهما الوارثَ مني، وعافِني في دِيني وجَسَدي، وانصُرْني ممَّن ظَلَمَني حتى تُريَني فيه ثَأْري، اللهمَّ إني أسلمْتُ دِيني (1) إليك، وفَوَّضتُ أمري إليك، وألجأتُ ظَهْري إليك، وخَلّيتُ وَجْهي إليك، لا مَلجأَ منك إلَّا إليك، آمنتُ برسولِك الذي أرسلتَ، وبكتابِك الذي أنزلتَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وحُسين بن عليّ هذا الذي روى عنه موسى بن عُقبة، وهو حسين الأصغر الذي أدركه عبدُ الله بن المبارك وروى عنه حديثَ مَواقيت الصلاة (1) .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اللّٰھمّ متعنی بسمعی وبصری حتی تجعلھما الوارث منی، وعافنی فی دینی وجسدی، وانصرنی ممن ظلمنی حتی ترینی فیہ ثأری، اللّٰھمّ انّی اسلمت نفسی الیک، وفوَّضتُ امری الیک، والجأت ظھری الیک، وخلّیت وجھی الیک، لا ملجا منک الی الیک، اٰمنت برسولک الذی ارسلت وبکتابک الذی انزلت۔ اے اللہ! مجھے میری سماعت اور بصارت کے ساتھ نفع عطا فرما۔ یہاں تک کہ تو ان کو میرا وارث بنا اور میرے دین اور میرے جسم میں عافیت عطا فرما اور ان لوگوں کے خلاف میری مدد فرما جو میرے اوپر ظلم کریں یہاں تک کہ تو مجھے اس میں میرے خون کا بدلہ دکھا۔ اے اللہ! میں نے اپنے آپ کو تیری بارگاہ میں جھکا دیا ہے اور اپنا معاملہ تیری بارگاہ میں سپرد کر دیا ہے اور میں تجھے ہی اپنی پناہ گاہ سمجھتا ہوں اور صرف تیری ہی طرف متوجہ ہوتا ہوں، تیرے سوا کوئی ٹھکانہ اور پناہ گاہ نہیں ہے۔ میں تیرے اس رسول پر ایمان لاتا ہوں جس کو تو نے بھیجا ہے اور تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اور یہ حسین بن علی رضی اللہ عنہ وہ ہیں جن سے موسیٰ بن عقبہ روایت کیا کرتے ہیں: اور یہ چھوٹے حسین ہیں، جن کا عبداللہ بن مبارک نے زمانہ پایا اور ان سے نماز کے اوقات سے متعلق حدیث روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1954]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں