🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

120. دُعَاءٌ يُقَالُ عِنْدَ غَسْلِ الْيَدَيْنِ بَعْدَ فَرَاغِ الطَّعَامِ
کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے وقت کہی جانے والی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2026
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حدثنا عبد الأعلى بن حماد وأزهَر بن مروان البصريان، أنَّ بشر بن منصور السَّلِيمي (1) حدَّثهم عن زُهير بن محمد، عن سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، قال: دعا رجلٌ من الأنصار من أهل قُباءٍ النبيَّ ﷺ، فانطلقْنا معه، فلما طَعِمَ وغَسَلَ يَدَيه - أو قال: يدَه - قال:"الحمدُ لله الذي يُطْعِمُ ولا يُطعَم، مَنَّ علينا فهَدَانا، وأطعَمَنا وسَقَانا، وكلَّ بلاءٍ حَسَنٍ أَبْلانا، الحمدُ لله غيرَ مُودَّعٍ ولا مُكافإٍ، ولا مَكفُورٍ، ولا مُستغنًى عنه، الحمدُ لله الذي أطعَمَ من الطعام، وسَقَى من الشراب، وكَسَا من العُرْيِ، وهَدَى من الضَّلالة، وبَصَّر من العَمَاية، وفَضَّلَ على كثيرٍ ممَّن خَلَقَ تفضيلًا، الحمدُ لله ربِّ العالمين" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہل قباء کے ایک انصاری شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھا لیا اور اپنے ہاتھ دھو لیے تو فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ، مَنَّ عَلَيْنَا فَهَدَانَا، وَأَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكُلَّ بَلَاءٍ حَسَنٍ أَبْلَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ غَيْرَ مُوَدَّعٍ وَلَا مُكَافَإٍ، وَلَا مَكْفُورٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ، وَسَقَى مِنَ الشَّرَابِ، وَكَسَا مِنَ الْعُرْيِ، وَهَدَى مِنَ الضَّلَالَةِ، وَبَصَّرَ مِنَ الْعَمَايَةِ، وَفَضَّلَ عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا، اس نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں ہدایت دی، ہمیں کھلایا اور پلایا، اور ہمیں ہر بہترین آزمائش میں ڈالا (یعنی نعمتوں سے آزمایا)، اللہ ہی کے لیے ایسی حمد ہے جسے نہ رخصت کیا جا سکتا ہے، نہ اس کا حق ادا ہو سکتا ہے، نہ اس کی ناشکری کی جا سکتی ہے اور نہ اس سے بے نیازی برتی جا سکتی ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے بھوک میں کھانا کھلایا، پیاس میں پانی پلایا، بے لباسی میں لباس پہنایا، گمراہی سے نکال کر ہدایت دی، اندھے پن سے نکال کر بصیرت دی، اور اپنی بہت سی مخلوقات پر ہمیں فضیلت عطا فرمائی، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2026]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 2026] [ترقيم الشركة 2010]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں