سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. باب يَكْتَحِلُ الْمُحْرِمُ
باب: محرم سرمہ لگائے تو کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ:" اشْتَكَى عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ عَيْنَيْهِ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ سُفْيَانُ: وَهُوَ أَمِيرُ الْمَوْسِمِ مَا يَصْنَعُ بِهِمَا؟ قَالَ: اضْمِدْهُمَا بِالصَّبِرِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
نبیہ بن وہب کہتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ بن معمر کی دونوں آنکھیں دکھنے لگیں تو انہوں نے ابان بن عثمان کے پاس (پوچھنے کے لیے اپنا آدمی) بھیجا کہ وہ اپنی آنکھوں کا کیا علاج کریں؟ (سفیان کہتے ہیں: ابان ان دونوں حج کے امیر تھے) تو انہوں نے کہا: ان دونوں پر ایلوا کا لیپ لگا لو، کیونکہ میں نے عثمان سے سنا ہے وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کر رہے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1838]
جناب نبیہ بن وہب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ عمر بن عبیداللہ بن معمر رحمہ اللہ کی آنکھیں خراب ہو گئیں تو انہوں نے جناب ابان بن عثمان رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ”کیا کیا جائے؟“ سفیان رحمہ اللہ نے بتایا کہ ”یہ ان دنوں امیرِ حج تھے۔“ انہوں نے جواب دیا کہ ”ایلوا کا لیپ کر لے۔ بیشک میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سنا تھا، وہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1838]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 12 (1204)، سنن الترمذی/الحج 106 (952)، سنن النسائی/الحج 45 (2712)، (تحفة الأشراف: 9777)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/59، 65، 68، 69)، سنن الدارمی/المناسک 83 (1971) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1204)
حدیث نمبر: 1839
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
اس سند سے بھی نبیہ بن وہب سے یہی حدیث مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1839]
عثمان بن ابی شیبہ نے اسے ہمیں اسماعیل بن ابراہیم سے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے نبیہ بن وہب سے مذکورہ بالا روایت بیان کی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1839]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9777) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أنظر الحديث السابق (1838)
أنظر الحديث السابق (1838)