🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. النهي عن بيع الولاء وعن هبته
ولاء کو بیچنے اور ہبہ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2887M
وحدثنا أبو علي، بإسناده سواءً: أنَّ رسول الله ﷺ نهى عن بيع الوَلاءِ وعن هِبَتِه (2) . سمعتُ أبا علي الحافظ، يقول: إنما ذكرتُ المتن الثاني ليزولَ به الوَهْم (3) عن ضَمْرة.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه الحديث الصحيح المحفوظ عن سَمُرة بن جُندُب:
ابو علی اسی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء (آزاد کردہ غلام کی وراثت کا حق) کی بیع اور اس کے ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔ میں نے ابو علی حافظ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: بیشک میں نے یہ دوسرا متن اس لیے ذکر کیا ہے تاکہ ضمرہ (نامی راوی) سے متعلق پایا جانے والا وہم دور ہو جائے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی تائید سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی صحیح اور محفوظ حدیث سے ہوتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2887M]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 2887M] [ترقيم الشركة 2869]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2888
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن بكر. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أحمد بن سَلَمة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحَنْظَلي وإسحاق بن منصور المروَزي، قالا: حدثنا محمد بن بكر البُرساني، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن عاصم الأحول وقَتَادة، عن الحسن، عن سمُرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"مَن مَلَك ذا رَحِم، فهو حُرٌّ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2852 - صحيح
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے کسی (محرم) رشتہ دار کا مالک بن جائے تو وہ آزاد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقد ثبت سماع الحسن» [ترقيم الرساله 2888] [ترقيم الشركة 2870] [ترقيم العلميه 2852]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں