🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. شَأْنُ نُزُولِ سُورَةِ الْأَنْفَالِ
سورۂ انفال کے نزول کا سبب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2912
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي ببغداد وأبو منصور محمد بن أحمد الفارسي، قالا: حدثنا أبو بكر محمد بن شاذانَ الجَوهَري، حدثنا مُعلَّى بن منصور، حدثنا هُشَيم حدثنا داود بن أبي هند، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس: أنَّ رسول الله ﷺ قال يومَ بَدْر:"مَن قَتَلَ قتيلًا، فله كذا وكذا"، أما المَشْيخةُ فثَبَتُوا تحت الرايات، وأما الشُّبّانُ فتسارَعوا إلى القتل والغنائم، فقالت المَشْيخةُ للشُّبّان: أَشْرِكُونا معكم، فإنَّا كنا رِدْأً لكم، ولو كان فيكم شيءٌ لَجَأتُم إلينا، فأَبَوْا، فاختصَموا إلى رسول الله ﷺ، قال: فنزلت: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ﴾، فقُسِمَت الغنائمُ بينهم بالسَّوِيَّة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2876 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غزوہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی دشمن کو قتل کیا تو اسے اتنا اتنا انعام ملے گا، اس موقع پر عمر رسیدہ بزرگ تو جھنڈوں کے نیچے ثابت قدم رہے لیکن نوجوانوں نے دشمن کے قتل اور غنیمت کے حصول میں جلدی کی، پھر بزرگوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں بھی (غنیمت میں) اپنے ساتھ شریک کرو کیونکہ ہم تمہارے لیے پشت پناہی کا ذریعہ تھے اور اگر تمہیں کوئی گزند پہنچتی تو تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آتے، نوجوانوں نے انکار کر دیا، پس وہ اپنا جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، راوی کہتے ہیں کہ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ﴾ [سورة الأنفال: 1] وہ آپ سے غنیمتوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں، چنانچہ مالِ غنیمت ان سب کے درمیان برابر تقسیم کر دیا گیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2912]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،» [ترقيم الرساله 2912] [ترقيم الشركة 2894] [ترقيم العلميه 2876]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں