المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
132. تَفْسِيرُ سُورَةِ الرَّعْدِ
سورۂ رعد کی تفسیر
حدیث نمبر: 3371
حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي وهشام بن علي السَّدُوسي، قالا: حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا صَدَقة بن موسى، عن محمد بن واسع، عن سُمَير، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"إِنَّ ربَّكم تعالى يقول: لو أنَّ عبادي أَطاعوني لَأسقيتُهم المطرَ بالليل وأَطلعتُ عليهم الشمسَ بالنهار، ولم أُسمِعْهم صوتَ الرَّعْد" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3331 - بل صدقة بن موسى واه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3331 - بل صدقة بن موسى واه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا رب فرماتا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت بجا لائیں تو میں رات میں ان پر بارش برساؤں اور دن میں ان پر سورج طلوع کروں اور ان کو گرج کی آواز تک نہ سناؤں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3371]
حدیث نمبر: 3372
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن سليمان التَّيْمي، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس في قول الله ﷿: ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [الرعد: 39] : من أحد الكتابَينِ، هما كتابان يَمحُو اللهُ ما يشاء من أحدِهما ويُثبِت، ﴿وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾ أي: جُمْلةُ الكتاب (2) . قد احتجَّ مسلمٌ بحمَّاد واحتجَّ البخاري بعِكْرمة، وهو غريب صحيح من حديث سليمان التيمي، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3332 - صحيح غريب
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3332 - صحيح غريب
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد: یَمْحُوا اللّٰہُ مَا یَشَآئُ (الرعد: 39) ” اللہ جو چاہے مٹاتا ہے۔ “ کے متعلق فرماتے ہیں: یہ دو کتابوں میں سے ایک کی بات ہے۔ وہ دو کتابیں ہیں، ان میں سے ایک کتاب میں جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے اور اس کے پاس ” ام الکتاب “ ہے یعنی پوری کتاب ہے۔ ٭٭ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عکرمہ رضی اللہ عنہ کی روایات نقل کی ہیں اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے حماد کی روایات نقل کی ہیں اور یہ حدیث سلیمان التیمی کی سند کے ہمراہ غریب صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3372]