🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

316. أَخْلَاقُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
نبی کریم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3776
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حَدَّثَنَا محمد بن عبد السلام، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جَرير، عن مُسلِم الأعور، عن أنس بن مالك قال: كان رسول الله ﷺ يَعُودُ المريض، ويَتْبعُ الجنازة، ويجيبُ دعوةَ المملوك، ويَركَبُ الحِمار، ولقد كان يومَ خَيبَرَ ويومَ قُرَيظةَ على حمارٍ خِطامُه حبلٌ من لِيف، وتحته إكَافٌ من لِيف (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3734 - صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مریضوں کی عیادت کیا کرتے تھے، جنازوں میں شرکت کرتے تھے، غلاموں کی دعوت قبول فرماتے تھے۔ گدھے پر سواری کر لیا کرتے تھے، فتح خیبر اور قریظہ کے دن بھی آپ گدھے پر سوار تھے، اس کی لگام کھجور کی چھال کی بنی ہوئی رسی تھی اور آپ کے نیچے پالان بھی کھجور کی چھال کا تھا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3776]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3777
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حَدَّثَنَا سعيد بن مسعود، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا سفيان بن حُسين، عن الزُّهْري، عن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، عن أبيه قال: كان رسول الله ﷺ يأتي ضعفاءَ المسلمين ويزورُهم، ويعودُ مَرْضاهم، ويَشْهَدُ جنائزَهم (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [51 - ومن سورة (والذاريات) ]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3735 - صحيح
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نادار مسلمانوں کے پاس ان سے ملنے خود تشریف لے جایا کرتے تھے، ان کے مریضوں کی عیادت کیا کرتے تھے اور ان کے جنازوں میں شریک ہوا کرتے تھے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3777]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں