🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. سُؤَالُ النَّاسِ عَنِ الْخِلَافَةِ وَجَوَابُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - .
لوگوں کا خلافت کے بارے میں سوال اور نبی کریم ﷺ کا جواب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4483
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان. وأخبرني محمد بن عبد الله الجَوهَري، حدثنا محمد بن إسحاق بن خُزَيمة، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا فُضيل بن مرزوق الرُّؤاسي، حدثنا أبو إسحاق، عن زيد بن يُثَيع، عن عليّ قال: قال رسول الله ﷺ:"إنْ تُوَلُّوا أبا بكر تَجِدُوه زاهدًا في الدنيا راغبًا في الآخرة، وإن تُوَلُّوا عمرَ تَجِدُوه قويًّا أمينًا لا تأخذُه في الله لومةُ لائِمٍ، وإن تُوَلُّوا عليًّا تَجِدُوه هاديًا مهديًّا يَسلُكُ بكمُ الطريقَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديثُ حُذيفةَ بن اليَمَان:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4434 - ضعيف
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اپنا امیر بنا لو گے تو تم اس کو دنیا سے بے رغبت اور آخرت میں دلچسپی رکھنے والا پاؤ گے۔ اور اگر تم عمر رضی اللہ عنہ کو امیر بناؤ گے تو تم اسے طاقت ور امانت دار پاؤ گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں کسی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے اور اگر تم علی رضی اللہ عنہ کو امیر بناو ٔگے تو تم اس کو ہدایت یافتہ پاؤ گے، یہ تمہیں درست راستے پر چلائیں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی (درج ذیل) حدیث مذکورہ حدیث کی شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4483]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4484
حدَّثَناه علي بن عبد الله الحَكيمي ببغداد، حدثنا العبّاس بن محمد الدُّورِي، حدثنا الأسود بن عامر شاذان، حدثنا شريك بن عبد الله، عن عثمان بن عُمير، عن شَقيق بن سَلَمة، عن حذيفة قال: قالوا يا رسولَ الله، لو استَخلفْتَ علينا، قال:"إن أستخلِفْ (1) عليكم خليفةً فتَعصُوه، يَنزِل العذاب". قالوا: لو استخلفت علينا أبا بكر، قال:"إن أستخلِفْه عليكم تَجِدُوه قويًّا في أمر الله ضعيفًا في جَسدِه" (2) ، قالوا: لو استخلفتَ علينا عليًّا، قال:"إنكم لا تَفعلُوا، وإنْ تَفعلُوا تَجِدُوه هاديًا مهديًّا يَسلُكُ بكم الطريقَ المستقيم" (3) . عثمان بن عُمير هذا هو أبو اليَقْظان.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4435 - عثمان أبو اليقظان ضعفوه
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ خود ہم پر کسی کو خلیفہ نامزد فرما دیں۔ آپ نے فرمایا: اگر میں کسی کو تم پر خلیفہ مقرر کر دوں اور تم اس کی فرمانبرداری نہ کر سکے تو تم پر عذاب نازل ہو گا۔ لوگوں نے کہا: آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیں۔ آپ نے فرمایا: اگر میں اس کو تمہارا امیر بنا دوں تو تم اس کو اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں طاقتور پاؤ گے اگرچہ وہ جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ لوگوں نے کہا: آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اس کو تمہارا خلیفہ بنا دوں تو تم اس کو طاقتور، امانتدار پاؤ گے، اللہ تعالیٰ کے دین کے بارے میں وہ کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے۔ لوگوں نے کہا: آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیں۔ آپ نے فرمایا: تم ایسا نہیں کرو گے۔ اگر واقعی تم ایسا کر لو تو تم اس کو ہدایت یافتہ پاؤ گے۔ وہ تمہیں صراط مستقیم پر چلائے گا۔ ٭٭ یہ عثمان بن عمیر ابوالیقظان ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4484]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4485
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حدثنا يحيى بن أيوب العَلَّاف بمصر، حدثنا سعيد بن أبي مَريم، أخبرنا سفيان بن عُيَينة، عن عمرو بن دينار، عن ابن عبّاس في قوله ﷿: ﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾ [آل عمران: 159] ، قال: أبو بكر وعُمر (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4436 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد وَشَاوِرْھُمْ فِی الْاَمْرِ (اٰل عمران: 159) اور کاموں میں ان سے مشورہ لو (میں جن سے مشورہ لینے کا حکم دیا گیا ہے ان سے مراد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4485]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں