🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

152. وَمِنْ فَضَائِلِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، وَذِكْرُ مَوْلِدِهِ وَمَقْتَلِهِ .
سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل، نیز ان کی ولادت اور شہادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4838
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مهران، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا كامل بن العلاء، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، قال: كنا نصلي مع رسول الله ﷺ العشاء، فكان يُصلِّي فإذا سجد وَثَبَ الحَسَنُ والحسينُ على ظهره، وإذا رفع رأسه أخذهما فوضعهما وَضعًا رفيقًا، فإذا عاد عادَ عادا، فلما صلّى جعل واحدًا هاهنا وواحدًا هاهنا، فجئته، فقلتُ: يا رسول الله، ألا أذهبُ بهما إلى أُمّهما؟ قال:"لا" فَبَرَقَتْ بَرْقةٌ، فقال:"الْحَقا بأُمِّكُما"، فما زالا يَمْشِيان في ضَوْئها حتى دَخَلا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4782 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز عشاء ادا کر رہے تھے، دوران نماز سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر چڑھ گئے، جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو بہت نرمی کے ساتھ ان کو نیچے اتار دیا اور جب دوبارہ سجدہ کیا تو ان دونوں نے پھر اسی طرح کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ایک کو ایک جانب اور دوسرے کو دوسری جانب بٹھا لیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں ان کو ان کی اماں کے پاس چھوڑ آؤں؟ آپ نے انکار فرما دیا۔ پھر ایک بجلی سی چمکی، آپ نے حسن اور حسین سے فرمایا: تم دونوں اپنی اماں کے پاس چلے جاؤ، چنانچہ وہ دونوں اس کی چمک میں چلتے چلتے گھر پہنچ گئے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4838]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں