🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

323. شَهَادَةُ نُعَيْمٍ النَّحَّامِ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ
یومِ یرموک (جنگِ یرموک) کے دن نعیم النحام رضی اللہ عنہ کی شہادت کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5208
أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، سمعتُ الحسن بن علي بن شَبِيب المَعمَري (1) يقول: سمعتُ مصعب بن عبد الله الزُّبيري يقول: نعيم بن النَّحّام: هو نُعيم بن عبد الله بن خالد بن أَسِيد بن عبد عَوف بن عَبِيد بن عَوِيج بن عَدِيّ بن كعب، أسلَمَ قبل هجرة مَن هاجر إلى أرض الحَبَشة، وهو الذي يقال له: النَّحّام، وإنما قيل له ذلك لأنَّ النبي ﷺ قال:"سمعتُ نَحْمَهُ في الجنّة"، والنَّحمة: الصوتُ (2) .
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں: نعیم النحام نعیم بن عبداللہ بن خالد بن اسید بن عبد عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب ہیں۔ یہ ہجرت سے پہلے ایمان لائے بلکہ یہ تو حبشہ کی جانب ہجرت کرنے والوں میں شریک تھے ان کو نحام کہا جاتا تھا، ان کو نحام اس لئے کہا جاتا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: میں نے جنت میں نعیم کا نحمہ سنا ہے۔ نحمہ آواز کو کہتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5208]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5209
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُروة، في تَسمية من استُشهد يوم أَجْنادِينَ من قريش، ثم من بني عَدِيّ بن كعب: نُعيمُ بن عبد الله النَّحّام، قال: وذلك سنة ثلاث عشرة (1) .
سیدنا عروہ نے قریش کے خاندان بنی عدی بن کعب میں سے اجنادین کے دن شرکت کرنے والے لوگوں میں نعیم بن عبداللہ کا نام ذکر کیا ہے۔ یہ 13 ہجری کا واقعہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5209]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5210
فحدَّثَنا أبو عبد الله الأصبَهاني، بإسناده عن محمد بن عُمر: أنَّ نُعيم بن النَّحام قُتِل يوم اليرموك شهيدًا في رجب سنة خمسَ عشرةَ (2) .
ہمیں ابو عبد اللہ الاصبہانی نے اپنی سند کے ساتھ محمد بن عمر سے روایت بیان کی کہ: "بے شک نعیم النحام رضی اللہ عنہ پندرہ ہجری (15ھ) رجب کے مہینے میں جنگِ یرموک کے دن شہید ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5210]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں