المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
613. ذِكْرُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
سیدنا عبد الرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 5934
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عمر بن حفص، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا موسى بن عبد الملك بن عُمير، عن أبيه، عن جابر بن سَمُرَةَ، عن نافع بن عُتبة، قال: قَدِم ناسٌ من العَرب على رسولِ الله ﷺ يُسلِّمون عليه، عليهم الصُّوفُ، فقُمتُ فقلتُ: لأحُولَنّ بين هؤلاءِ وبين رسولِ الله ﷺ، ثم قلتُ في نفسي: هو نَجِيُّ القَومِ، ثم أبَتْ نفْسي إلَّا أن أقومَ إليه، قال: فسمعته يقول:"تَغْزُون جَزِيرَةَ العَرَب فيَفتَحُها اللهُ، ثم تَغْزُون فارسَ فيَفتَحُها اللهُ، ثم تَغْزُونَ الدَّجّالَ فيَفتَحُه اللهُ" (2) . ذكرُ مناقب عبد الرحمن بن أزهَرَ ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5822 - موسى بن عبد الملك واه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5822 - موسى بن عبد الملك واه
سیدنا نافع بن عتبہ فرماتے ہیں: عرب کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اسلام قبول کرنے کے لئے آئے، انہوں نے اون کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، میں یہ سوچ کر کہ ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حائل ہو جاؤں، اٹھ کر کھڑا ہوا، پھر میرے دل میں خیال آیا کہ آپ تو قوم کے نجات دہندہ ہیں۔ (اس لئے آپ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا) لیکن پھر میرے دل نے مجبور کیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ کر کھڑا ہو گیا۔ میں نے اس وقت سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: جزیرہ عرب کے ساتھ جنگ ہو گی اور اللہ تعالیٰ ہمیں فتح و نصرت سے ہمکنار کرے گا، پھر ایران سے جنگ ہو گی، اس میں بھی اللہ پاک ہمیں فتح دے گا، پھر دجال کے ساتھ جنگ ہو گی، اللہ پاک اس پر بھی فتح دے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5934]
حدیث نمبر: 5935
أخبرنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، قال: عبد الرحمن بن أَزْهَرَ بن عبد عَوف بن عبد الحارث بن زُهْرة بن كِلَاب، ويُكنى أبا زُبَير، وأمُّه بُكَيرة بنت عبد يَزيدَ بن هاشم بن المُطَّلبِ بن عبد مَنَافٍ، شَهِدَ حُنينًا مع رسول الله ﷺ (1) .
محمد بن عمر نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے ” عبدالرحمن بن ازہر بن عوف بن عبدالحارث بن زہرہ بن کلاب “۔ ان کی کنیت ” ابوزبیر “ ہے، ان کی والدہ کا نام ” بکیرہ بنت عبد یزید بن ہاشم بن مطلب بن عبد مناف “ ہے۔ آپ جنگ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5935]