🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

622. بَعْثُ عُثْمَانَ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ أَمِيرًا عَلَى الْجَيْشِ
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو فوج کا امیر مقرر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5953
حدَّثَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المُزكِّي، حدثنا الحُسين بن محمد القَبّاني، حدثنا محمد بن عَبّاد المكّي، حدثنا محمد بن طلحة التّيْمي، عن عبد الحميد بن أبي عَبْس بن محمد بن أبي عَبْس، عن أبيه، عن جده، قال: كان كعبُ بن الأشرف يقول الشِّعرَ، ويَخذُل النبيَّ ﷺ، ويَخرُج في غَطَفَانَ، فقال النبي ﷺ:"مَن لي بابنِ الأشْرفِ، فقد آذى الله ورسولَه"، فقال محمدُ بن مَسلَمة الحارِثي: أنا يا رسولَ الله، أتُحِبُّ أن أقتُلَه، فصمَتَ رسولُ الله ﷺ، ثم قال:"ائتِ سعدَ بن مُعاذٍ فاستَشِرْه"، قال: فجئتُ سعدَ بن مُعاذ، فذكَرتُ ذلك له، فقال: امضِ على بَرَكة اللهِ، واذهبْ معك بابنِ أخي الحارثِ بن أوس بن مُعاذ، وبعَبّاد بن بِشْر الأشهلي، وبأبي عَبْس بن جَبْر الحارثي، وبأبي نائلة سِلْكانَ بن وَقْش (1) الأشْهَلي، قال: فَلَقِيتُهم فذكرتُ ذلك لهم، فجاؤوني كلُّهم إلَّا سِلْكانَ، فقال: يا أخي (2) ، أنت عندي مُصدَّقٌ، ولكن لا أُحبُّ أن أفعلَ من ذلك شيئًا حتى أُشافِهَ رسولَ الله ﷺ، فذَكَر ذلك للنبيِّ ﷺ، فقال:"امْضِ معَ أصحابِك"، قال: فخرَجْنا إليه ليلًا، حتى جِئناهُ في حِصْنٍ، فقال عَبّاد بن بِشْر في ذلك شعرًا شَرَح في شِعْره قَتْلَهم ومَذْهَبَهم، فقال: صَرَختُ به فلم يَعرِضْ لِصَوتي … ووافَى طالعًا مِن فوقِ خِدْرِ فعُدْتُ له فقال: مَن المُنادي … فقلتُ: أخوك عَبَّادُ بن بِشْرِ وهذِي (1) دِرعُنَا رَهْنًا فَخُذْهَا … لِشَهرٍ إِنْ وَفَى أو نصفِ شَهْرِ فقال: معاشِرٌ سَغِبُوا وجاعُوا … وما عَدِمُوا الغِنى من غيرِ فَقرِ فأقبَل مُحذِيًا يَهوي سريعًا … وقال لنا: لقد جئتُم لأمرِ وفي أَيمانِنا بِيضٌ حِدَادٌ … مُجَرَّبةٌ بها نَكوِي ونَفْري فقلتُ لصاحِبي لمّا تَدَانَى … نُبادِرُه السُّيوف كذَبْحِ عِتْرِ وعانَقَهُ ابن مَسْلَمَةَ المُرادِي (2) … يَصِيحُ عليه كاللَّيثِ الهِزَبْرِ وشدَّ بسيفِهِ صَلْتًا عليهِ … فقَطَّرَه أبو عَبْسِ بنُ جَبْرِ وكان اللهُ سادِسَنا وَليًّا … بأنعَمِ نِعْمَةٍ وأعَزِّ نَصرِ وجاء برأسِهِ نَفَرٌ كِرامٌ … أتاهُمْ هُوْدُ من صِدْقٍ وبِرِّ (3)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5841 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عبدالحمید بن ابوعبس بن محمد بن ابی عبس اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ کعب بن اشرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ اشعار پڑھا کرتا تھا، وہ غطفان میں نکل جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابن اشرف سے میرا دفاع کون کرے گا؟ اس نے اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دی ہے۔ محمد بن مسلمہ حارثی رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوں، اگر آپ چاہیں تو میں اس کو قتل کر دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر خاموش ہو گئے، پھر فرمایا: تم سعد بن معاذ کے پاس چلے جاؤ، اور ان سے مشورہ کر لو (محمد بن مسلمہ) فرماتے ہیں: میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور ان سے ساری بات کی، انہوں نے میری خوب حوصلہ افزائی کی اور کہا: تم اپنے ارادے پر قائم رہو، اور اپنے ساتھ حارث بن اوس بن معاذ رضی اللہ عنہ، عبادہ بن بشر اشہلی رضی اللہ عنہ، ابوعبس بن جبر حارثی رضی اللہ عنہ اور ابونائل سلکان بن قیس اشہلی رضی اللہ عنہ کو بھی شامل کر لو۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے بات چیت کی۔ سلکان کے علاوہ تمام لوگ میرے ساتھ تیار ہو گئے، سلکان نے کہا: میں تمہیں جھوٹا تو نہیں سمجھتا، لیکن میں اس وقت تک اس معاملہ میں تمہارے ساتھ شریک نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کر کے اس بات کی تصدیق نہ کر لوں۔ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ علیہ السلام نے ان کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔ ہم رات کے وقت اس کی جانب نکلے اور اس کے قلعے کے قریب پہنچ گئے، سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ نے اس موقع پر کچھ اشعار کہے ہیں جن میں ابن اشرف کے قتل کی تفصیل موجود ہے۔ * میں نے چیخ کر اس کو آواز دی لیکن اس نے میری آواز پر کوئی توجہ نہ دی۔ * میں نے اس کو دوبارہ پکارا تو وہ دیوار کے اوپر چڑھ کر پوچھنے لگا کہ تم کون ہو؟ میں نے کہا: تمہارا بھائی عباد بن بشر ۔ * میں نے کہا: تم میری یہ زرہ آدھے مہینے یا دو مہینے کے لئے گروی رکھ لو۔ * اس نے کہا: لوگ بھوکے اور پیاسے ہیں اور فقر کے بغیر دولت ختم نہیں ہوتی۔ وہ ہماری جانب تیزی سے چلتا ہوا آیا اور کہنے لگا: تم بڑے اہم معاملے میں آئے ہو۔ * ہمارے ہاتھوں میں تیز تلواریں تھیں، جو کہ آزمائی ہوئی تھیں، ہم اس کے ساتھ زخم لگاتے اور (سر سے پاؤں تک) چیر کر رکھ دیتے ہیں۔ * جب وہ ہماری طرف آ رہا تھا، تب میں نے اپنے ساتھی سے کہا: اس پر بہت پھرتی سے حملہ کرنا، جیسے اونٹوں کو ذبح کیا جاتا ہے۔ * ابن مسلمہ مرادی اس سے بغلگیر ہوا اور طاقتور شیر کی مانند اس پر جھپٹ پڑا۔ * اس نے اپنی تلوار سونت کر اس پر حملہ کیا اور ابوعبس بن جبر نے اس کو چیر ڈالا۔ * نعمت عطا کرنے اور عزت عطا کرنے میں ہم (صرف پانچ افراد تھے) چھٹی اللہ تعالیٰ کی ذات کریمہ تھی۔ * باعزت لوگ اس کا سر لے کر آئے اور نیکی اور صداقت کی تخفیف ان کے پاس آ گئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5953]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں