🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

654. وَصِيَّةُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ابْنَهُ
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی اپنے بیٹے کو کی گئی وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6020
حدثني الحُسين بن الحَسن بن أيوب، حدثنا عبد الله بن أحمد بن أبي مَسَرَّة المكّي، حدثنا عبد الله بن يزيدَ المُقرئ، حدثنا حَرْملة بن عِمْران، حدثني يزيد بن أبي حَبيب، عن أبي فِراس مولى عمرو بن العاص: أنَّ عمرو بن العاص لمّا حَضَرتْه الوفاةُ قال لابنه عبدِ الله: إذا أنا مِتُّ فاغسِلْني وكَفَّنّي وشُدَّ عليَّ إزاري أو إزْرِي - فإني مُخاصَم، فإذا أنت غَسَلْتَني فأسرِعْ بيَ المشيَ، فإذا أنتَ وَضَعْتَني في المُصلّى - وذلك يومَ عيدٍ إما فِطرٌ أو أضحى - فانظُرْ في أفواهِ الطُّرق، فإذا لم يبقَ أحدٌ واجتمعَ الناسُ، فابدأ فصَلَّ عليَّ، ثم صلَّ العيد، فإذا وَضَعْتَني في لَحْدي فأَهِيلُوا عليَّ الترابَ، فَإِنَّ شِقِّيَ الأيمنَ ليس أحقَّ بالتراب من شِقِّيَ الأيسرِ، فإذا سَوَّيْتُم علي الترابَ فاجلِسُوا عند قبري نحوَ نَحْرِ جَزُورٍ وتَقطيعِها أستأنِسُ بكم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5906 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابوفراس سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے اپنے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے وصیت کرتے ہوئے فرمایا: جب میں مر جاؤں تو مجھے غسل دینا، کفن پہنانا اور میرا تہبند مضبوطی سے باندھ دینا کیونکہ میرا (قبر کے امتحان میں) جھگڑا ہوگا، پھر جب تم مجھے غسل دے چکو تو میرا جنازہ تیزی سے لے کر چلنا، اور جب تم مجھے جائے نماز پر رکھو (وہ عید الفطر یا عید الاضحی کا دن تھا) تو راستوں کے موڑ پر نظر رکھنا، اور جب کوئی باقی نہ رہے اور لوگ جمع ہو جائیں تو پہلے مجھ پر نمازِ جنازہ پڑھنا اور پھر عید کی نماز ادا کرنا، پھر جب تم مجھے میری لحد (قبر) میں اتار دو تو مجھ پر مٹی ڈال دینا، کیونکہ میرا دایاں پہلو بائیں پہلو کی نسبت مٹی کا زیادہ حقدار نہیں ہے، اور جب تم مجھ پر مٹی برابر کر دو تو میری قبر کے پاس اتنی دیر بیٹھنا جتنی دیر میں اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ میں تمہاری موجودگی سے انسیت (اور سکون) حاصل کر سکوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6020]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أبو فراس مولى عمرو بن العاص: هو يزيد بن رَباح المصري.» [ترقيم الرساله 6020] [ترقيم الشركة 5961] [ترقيم العلميه 5906]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں