🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

662. مَنْ طَافَ حَوْلَ الْبَيْتِ أُسْبُوعًا كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ
جو شخص بیت اللہ کا ایک ہفتہ (سات چکر) طواف کرے، اس کو ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6037
أخبرني أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حَدَّثَنَا الحَسن بن علي، حَدَّثَنَا الزُّبير بن بكّار، قال: كان المُنكدر بن عبد الله جاء إلى عائشة أم المؤمنين ﵂، فشَكَا إليها الحاجةَ، فقالت: أولُ شيءٍ يأتيني أبعثُ به إليك، فجاءها عشرةُ آلاف درهمٍ، فبَعثَتْ بها إليه، فأخذَ منها جارِيةً، فوَلَدت له بَنِيهِ: محمدًا وأبا بكر وعمرَ، وذُكِروا كلُّهم بالصَّلاح، وحُمِل عنهم الحديثُ (2) .
زبیر بن بکار فرماتے ہیں: منکدر بن عبداللہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور اپنی حاجت کی شکایت کی۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میرے پاس سب سے پہلے جو چیز بھی آئے گی وہ میں تمہاری طرف بھیج دوں گی۔ ام المومنین کے پاس دس ہزار درہم آئے، آپ نے حسب وعدہ وہ تمام منکدر بن عبداللہ کی جانب بھیج دئیے، انہوں نے ان دراہم سے ایک لونڈی خریدی، اس لونڈی سے ان کے بیٹے محمد، ابوبکر، اور عمرو پیدا ہوئے سب کے سب نیک متقی ہوئے اور ان سے احادیث بھی مروی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6037]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6038
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حَدَّثَنَا أبو نُعيم، حَدَّثَنَا حُرَيث بن السائب، حَدَّثَنَا محمد بن المُنكَدر، عن أبيه، قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن طاف حولَ البيتِ أُسبُوعًا لا يَلْغُو فيه، كان كعَدْلِ رَقَبَةٍ يُعتِقُها" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5925 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
محمد بن منکدر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ہفتے میں ایک مرتبہ کعبۃ اللہ شریف کا طواف کر لے، اس میں دنیاوی گفتگو نہ کرے، اس کا ثواب ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6038]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں