🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

773. كَانَ أَبُو أُسَيْدٍ أَمِينًا عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ
ابو اسید نبی کریم ﷺ کی ازواج کے معاملات پر امین تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6314
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا عارِمٌ أبو النُّعمان، حدثنا حماد بن زيد، عن يزيد بن حازم، عن سليمان بن يَسَار: أنَّ أبا أُسَيد الساعدي أُصيبَ ببصره قبل قتلِ عثمان، فقال: الحمدُ لله الذي متَّعَني ببَصَري (1) في حياة النبي ﷺ، فلمّا أراد اللهُ الفتنةَ في عباده كَفَّ بصري عنها (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6189 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے پہلے، سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کی بینائی زائل ہو گئی تھی۔ آپ کہا کرتے تھے اس اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں بینائی سے نوازا، پھر جب اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو آزمائش میں ڈالنا چاہا تو میری بصارت ختم کر دی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6314]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6315
حدثنا الشيخ أبو بكر بن بالَوَيِه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مُصعَب بن عبد الله قال: وفي السَّنةِ الجماعةِ سنةِ أربعين (3) مات أبو أُسَيد مالكُ بن رَبيعة بن عامر بن عَوْف بن الخَزَرج بن ساعدةَ، وهو آخر من مات من أهل بدرٍ، وكان ممَّن أبصَرَ الملائكة يوم بدر، فكُفَّ بصره، فكان أمينَ رسول الله ﷺ على نسائه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6190 - هذا خطأ
مصعب بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: جماعت کا سال 40 ہجری ہے۔ سیدنا ابواسید مالک بن ربیعہ بن عامر بن عوف بن خزرج بن ساعدہ ہیں۔ بدری صحابہ میں سب سے آخر میں یہی فوت ہوئے۔ یہ وہی صحابی ہیں جنہوں نے جنگ بدر کے دن ملائکہ کو دیکھا تھا۔ ان کی بینائی زائل ہو گئی تھی۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے امین ہوا کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6315]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6316
أخبرني عبد الله بن غانم الصَّيدَلاني، حدثنا محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا يحيى بن بُكَير قال: تُوفِّي أبو أُسيد الساعدي سنةَ ستين، وهو ابنُ اثنتين وتسعين سنةً.
یحیی بن بکیر فرماتے ہیں: ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ 60 ہجری کو فوت ہوئے، وفات کے وقت ان کی عمر 92 سال تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6316]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6317
حدثنا أبو عبد الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، حدثني أُبيٌّ، عن العبّاس بن سهل بن سعد الساعديّ قال: رأيتُ أبا أُسَيد الساعدي بعد أن ذهب بصُره قصيرًا دخداحًا، أبيضَ الرأس واللحيةِ، ورأيت رأسَه كثيرَ الشَّعر، ومات أبو أُسيد بالمدينة سنة ستين، وهو ابن ثمان وتسعين سنة، وهو آخر من مات من أهل بدر (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6192 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عباس بن سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں: میں نے ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کو ان کی بینائی زائل ہو جانے کے بعد دیکھا ہے، آپ کوتاہ قد، گٹھے ہوئے جسم والے تھے، آپ کے سر اور داڑھی شریف کے بال سفید تھے۔ میں نے ان کا سر دیکھا ہے، آپ کے سر پر بہت زیادہ بال تھے۔ سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سن 60 ہجری میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئے، وفات کے وقت ان کی عمر 98 برس تھی۔ بدری صحابہ کرام میں سب سے آخر میں انہی کا انتقال ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6317]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں