🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

804. ذِكْرُ أَحْوَالِ السَّاعَةِ
قیامت کے حالات کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6392
فأخبرني قاضي القضاة محمد بن صالح الهاشمي [حدثنا أبو أحمد محمد بن أحمد الجَرِيري، حدثنا أبو جعفر أحمد بن الحارث الخرّاز] (1) حدثنا علي بن محمد المَدائني، حدثنا يعقوب بن داود الثقفي ومَسلَمة بن مُحارِب وغيرهما قالوا: لما قُتِل الضحاكُ بن قيس بمَرْج راهطٍ، وكان للنِّصف من ذي الحِجّة سنة أربع وستين في خلافة مروان بن الحَكم، فأراد النعمانُ بن بَشير أن يَهرُب من حِمصَ وكان عاملًا عليها، فخالَفَ ودعا لابن الزُّبير، فطلبه أهلُ حمص فقتلوه واحتزُّوا رأسه. وقد صحَّت الروايات في الصحيحين بسماع النعمان بن بَشير من رسول الله ﷺ.
یعقوب بن داؤد ثقفی اور مسلمہ بن محارب اور دیگر کئی محدثین بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو مرج راہط میں شہید کر دیا گیا، یہ واقعہ 15 ذی الحجہ سن 64 ہجری کا مروان بن حکم کے دور کا ہے۔ نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ جو کہ اس وقت حمص کے گورنر تھے، وہ خوف زدہ ہو گئے اور وہاں سے بھاگ کر ابن زبیر کے پاس جانا چاہتے تھے۔ لیکن اہل حمص نے ان کو پکڑ لیا اور شہید کر دیا اور ان کا سر کاٹ کر جدا کر دیا۔ صحیحین میں صحیح روایات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6392]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں