المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
866. «وَفَاةُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا»
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کی وفات
حدیث نمبر: 6540
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفرج، حدثنا محمد بن عمر قال: شَهِدَ جابرُ بن عبد الله العَقَبَةَ في السَّبعين من الأنصار الذين بايعَوا رسولَ الله ﷺ عندها، وكان من أصغرهم يومَئذٍ، وأراد شهودَ بدرٍ فخَلَّفه أبوه على أخَوَاته وكنَّ تِسعًا، وخَلَّفه أيضًا حين خرج إلى أُحدٍ، وشَهِدَ ما بعدَ ذلك من المشاهد.
محمد بن عمر کہتے ہیں: وہ ستر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت عقبہ کی تھی، ان میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی شریک تھے، اس موقع پر آپ سب سے چھوٹے تھے۔ آپ جنگ بدر میں بھی شریک ہونا چاہتے تھے لیکن ان کے والد محترم نے ان کو روک دیا تھا، آپ نو بھائی تھے۔ یونہی جنگ احد کے موقع پر بھی ان کے والد صاحب نے ان کو جنگ میں جانے سے روک دیا تھا، البتہ احد کے بعد کے تمام غزوات میں آپ نے شرکت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6540]
حدیث نمبر: 6541
فحدثنا أبو العبّاس، حدثنا العبّاس بن محمد الدُّوِري، حدثنا محمد بن عُبيدٍ، حدثنا الأعمش. وحدثنا عليُّ بن عيسى، حدثنا مسدَّد بن قَطَن، حدثنا عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا عَبْدة بن سليمان، حدثنا الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر قال: كنت أَمِيحُ لأصحابي يومَ بدرٍ من القَلِيب (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6399 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6399 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
محمد بن عبید نے اعمش کے واسطے سے، ابوسفیان کے حوالے سے روایت کیا ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ بدر کے موقع پر میں نے کنویں سے اپنے تعلق داروں کو نکالا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6541]
حدیث نمبر: 6542
فأخبرني مَخلَد بن جعفر، حدثنا محمد بن [جَرير، حدثنا] (2) الحارث، عن محمد بن سعد قال: قلت لمحمد بن عمر: إنَّ أهل الكوفة رَوَوْا عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر أنه قال: كنت أَمِيحُ لأصحابي يوم بدر من القَلِيب! فقال محمد بن عمر: هذا غلطٌ من رواية أهل العراق في جابر وأبي مسعود د الأنصاري، يُصيَّرونهما فيمن شَهِدَ بدرًا، ولم يرو ذلك موسى بنُ عُقبة ولا محمدُ بنُ إسحاق ولا أبو مَعشَرٍ، ولا أحدٌ ممَّن روى السِّيرةَ.
محمد بن سعد کہتے ہیں: میں نے محمد بن عمر سے کہا کہ کوفے والے اعمش کے واسطے سے، ابوسفیان کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد بیان کرتے ہیں کہ ” میں جنگ بدر میں، کنویں سے (اس میں پھینکی گئی مشرکوں کی) لاشوں کو باہر نکال رہا تھا “۔ محمد بن عمر نے کہا: سیدنا جابر اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کے بارے میں اہل کوفہ کی یہ روایات غلط ہیں، جن میں وہ ان بزرگوں کو بدری صحابہ میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ یہ روایت موسیٰ بن عقبہ، محمد بن اسحاق، ابومعشر اور کسی بھی مؤرخ نے ذکر نہیں کی۔ خارجہ بن حارث فرماتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا انتقال 94 سال کی عمر میں، سن 78 ہجری میں ہوا۔ آخری عمر میں آپ کی بینائی زائل ہو گئی تھی۔ میں نے ان کی چارپائی پر ایک چادر دیکھی ہے۔ سیدنا ابان بن عثمان ان دنوں مدینے کے والی تھے، انہوں نے ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6542]
حدیث نمبر: 6542M
قال محمد بن عمر: وحدثني خارجةُ بن الحارث قال: مات جابرُ بن عبد الله سنة ثمانٍ وسبعين وهو ابنُ أربع وتسعين سنة، وكان قد ذهب بصرُه، ورأيتُ على سريره بُرْدًا، وصلَّى عليه أبانُ بن عثمان وهو والي المدينة (1) .
6542 م - خارجہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ: ”جابر بن عبداللہ (رضی اللہ عنہ) کی وفات سن 78 ہجری میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر چورانوے (94) برس تھی اور ان کی بینائی جا چکی تھی۔ میں نے ان کے جنازے کے تخت پر ایک چادر دیکھی، اور ان کی نمازِ جنازہ ابان بن عثمان نے پڑھائی جو اس وقت مدینہ کے گورنر تھے“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6542M]
حدیث نمبر: 6543
أخبرنا محمد بن إبراهيم المزكِّي وعلي بن محمد القاضي قالا: حدثنا الحسين بن محمد بن زياد، حدثنا أبو كُرَيب، حدثنا وكيع، عن عبد الرحمن بن الغَسِيل، عن عاصم بن عمر بن قَتَادة قال: أتانا جابر بن عبد الله مُصفِّرَ رأسِه ولحيتِه (2) .
عاصم بن عمر بن قتادہ فرماتے ہیں: ہمارے پاس سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما تشریف لائے، انہوں نے اپنی داڑھی اور سر کو زرد رنگ کیا ہوا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6543]