🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1105. ذِكْرُ أَسْمَاءَ بِنْتِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، وَهِيَ ابْنَةُ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ -
سیدہ اسماء بنت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہم کا بیان، جو سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7072
أخبرَناه عبد الرحمن بن حَمْدان الجَلَاب بهَمَذان، حدَّثنا محمد بن أحمد بن بُرْد الأنطاكي، حدَّثنا إسحاق بن إبراهيم الحُنَيني، حدَّثنا أسامة بن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عمر قال: لما فَتَحَتْ لي أختي قلتُ: يا عدوَّةَ نفسِها، أصَبَوتِ؟ قالت: ورفع شيئًا، فقلتُ: يا ابنَ الخطاب، ما كنتَ صانعًا فاصنَعْه، فإني قد أسلمتُ. قال: فدخلتُ فجلستُ على السَّرير، فإذا بصحيفةٍ وَسَط البيت، فقلتُ: ما هذه الصحيفةُ هاهنا؟ قالت: دَعْنا عنكَ يا ابنَ الخطاب، أنت لا تغتسِلُ من الجنابة ولا تَطهَّرُ، وهذا لا يمسُّه إلَّا المطهَّرون (1) . ذكرُ أسماءَ بنتِ سعيد بن زيد بن عمرو بن نُفيل وهي ابنةُ فاطمة بنتِ الخطاب ﵃
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6898 - قد سقط منه وهو واه منقطع
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب میری بہن نے دروازہ کھولا تو میں نے (اندر آ کر ان سے) کہا: اے اپنی جان کی دشمن! کیا تم نے اپنا دین چھوڑ دیا ہے؟ پھر سیدنا عمر نے ان پر تشدد کرنا شروع کر دیا، پھر ان کی بہن نے کہا: اے ابن خطاب! تم جتنا ظلم کر سکتے ہو کر لو، میں تو مسلمان ہو چکی ہوں، سیدنا عمر فرماتے ہیں: میں اندر آیا اور چارپائی پر بیٹھ گیا، میں نے کمرے میں ایک صحیفہ دیکھا، میں نے پوچھا: یہ صحیفہ کیا ہے؟ ان کی بہن نے کہا: اے ابن الخطاب! اس کا خیال چھوڑ دو، تم جنابت کا غسل نہیں کرتے ہو اور نہ ہی طہارت حاصل کرتے ہو، اور اس پاک صحیفے کو صرف پاک شخص ہی چھو سکتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7072]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں