🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. أَكْثَرُ النَّاسِ فِي الدُّنْيَا شِبَعًا أَكْثَرُهُمْ فِي الْآخِرَةِ جُوعًا
دنیا میں زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والے قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7316
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، قال: وأخبرني معاوية بن صالح، قال: سمعتُ يحيى بن جابر يحدِّث عن المِقدام بن مَعْدي كَرِبَ، أنَّ النبيَّ ﷺ قال:"ما وَعَى ابن آدم وعاءً شرًا من بطنٍ، حَسْبُ المسلمِ أُكُلاتٌ يُقِمنَ صُلْبَه، فإن كان لا مَحَالة فثُلثٌ لطعامِه، وثلثٌ لشرابِه، وثلثٌ لنَفَسِه" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7139 - صحيح
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابن آدم پیٹ سے زیادہ برے کسی برتن کو نہیں بھرتا۔ مسلمان کو تین لقمے کافی ہیں جو اس کی پشت کو سیدھا رکھیں، اگر مجبوراً اس سے زیادہ کھانا پڑے تو (پیٹ کا) ایک تہائی حصہ کھانے کے لئے، ایک تہائی پانی کے لئے اور ایک تہائی سانس لینے کے لئے رکھو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7316]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7317
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا أبو رَبيعة فَهْد بن عوف، حدثنا فضل بن أبي الفضل الأزدي، أخبرني عمر بن موسى، أخبرني علي بن الأقمَر، عن أبي جُحَيفة قال: أكلتُ ثَريدةً من خُبز بُرٍّ بلحم سَمين، ثم أتيتُ النبيَّ ﷺ فجعلتُ أتجشَّأُ، فقال:"ما هذا؟! كُفَّ من جُشائِكَ، فإنَّ أكثرَ الناس في الدنيا شِبَعًا، أكثرُهم في الآخرة جُوعًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7140 - فهد بن عوف قال المديني كذاب وعمر هالك
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے گندم کی روٹی، چربی والے گوشت سے بنا ہوا ثرید کھایا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا، مجھے ڈکار آنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اپنے ڈکاروں کو روکو، کیونکہ جو شخص دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھاتا ہے وہ قیامت میں اتنا ہی زیادہ بھوکا ہو گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7317]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7318
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا وهب بن جرير، حدثنا شُعبة قال: سمعت أبا إسرائيل يقول: سمعتُ جَعْدةَ يقول: سمعتُ النبيَّ ﷺ يقول، ورأى رجلًا مُسْمِنًا (1) فجعل النبي ﷺ يُومِئُ بيده إلى بَطْنِه ويقول:"لو كانَ هذا في غيرِ هذا، كان خيرًا له" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7141 - صحيح
سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کے ساتھ اس کے پیٹ کی طرف اشارہ کر کے فرمانے لگے: اگر یہ (کھانا) اس پیٹ کے علاوہ کسی اور (پیٹ) میں ہوتا تو اس کے حق میں یہ زیادہ بہتر ہوتا۔ (مطلب یہ تھوڑا کھاتا اور جو بچتا اس کو کوئی دوسرا کھا لیتا) ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7318]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7319
أخبرنا محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"ائتَدِموا بالزَّيت وادَّهِنوا به، فإنَّه من شجرةٍ مُبارَكة" (3) .
هذا حديث صحيح، على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7142 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زیتون کے ساتھ سالن بنایا کرو اور اس کی مالش کیا کرو، کیونکہ یہ شجرہ مبارکہ میں سے ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7319]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7320
حدثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، حدثنا عبد الله بن محمد بن ناجية، حدثنا عبد القدوس بن محمد بن عبد الكبير بن شعيب بن الحَبْحاب، حدثني محمد بن عبد الكبير، حدثني عمِّي عبد السلام بن شعيب، عن أبيه، عن أنس قال: أُتِيَ النبيُّ ﷺ بقَعْبٍ فيه لَبنٌ وعَسَلٌ (1) ، فقال:"أُدْمَانِ في إناءٍ؟! لا آكلُه ولا أُحرِّمه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7143 - بل منكر واه
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ایک پیالہ لایا گیا، اس میں دودھ اور تھوڑا سا شہد تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک برتن میں دو سالن ہیں۔ میں ان کو نہیں کھاؤں گا اور نہ ہی ان کو حرام قرار دیتا ہوں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7320]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں