المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
41. الْحَمَّامُ حَرَامٌ عَلَى نِسَاءِ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
اس امت کی عورتوں کے لیے (پبلک) حمام میں جانا حرام ہے
حدیث نمبر: 7976
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا محمد بن إسماعيل السُّلَمي، حدثنا أبو صالح، حدثني اللَّيث [عن يحيى بن أيوب] (2) عن يعقوب بن إبراهيم، عن عبد الرحمن بن جُبير، عن محمد بن ثابت بن شُرَحْبيل القُرشي من بني عبد الدار، أنَّ عبد الله بن يزيد الخَطْمي حدَّثه عن أبي أيوب الأنصاري، أنَّ رسولَ الله ﷺ قال:"مَن كان يُؤْمِنُ بالله واليوم الآخر فليُكرِمْ ضيفَه، ومَن كان يُؤْمِنُ بالله واليوم الآخر فليُكرِمْ جارَه (3) ، ومَن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يَدخُلِ الحمَّامَ إِلَّا بِمِئزَرٍ، ومَن كان يُؤْمِنُ بالله واليوم الآخرِ من نسائِكم فلا تَدخُلِ الحمَّامات" (4) فرُفِعَ الحديثُ إلى عمر بن عبد العزيز، فكتب إلى أبي بكر بن محمد بن عمرو (1) ابن حزم: أنْ سَلْ محمدَ بن ثابت عن هذا الحديث واكتُب (2) بما قال. ففَعَلَ، فكتب عمر بن عبد العزيز أنْ تُمنَعَ النساءُ الحمَّاماتِ.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ويعقوب بن إبراهيم هذا الذي روى عنه الليث بن سعد: هو أبو يوسف القاضي، وبصحّة ما ذكرتُه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7783 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ويعقوب بن إبراهيم هذا الذي روى عنه الليث بن سعد: هو أبو يوسف القاضي، وبصحّة ما ذكرتُه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7783 - صحيح
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہے اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے، اور جو شخص اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ حمام میں ستر ڈھانپے بغیر حمام میں داخل نہ ہو، اور جو شخص اللہ تعا لیٰ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ حمام میں داخل نہ ہو۔ ٭٭ یہ حدیث سیدنا عمر بن عبدالعزیز تک پہچی تو انہوں نے ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم کی جانب خط لکھا کہ وہ محمد بن ثابت سے اس حدیث کے بارے میں پوچھیں، اور وہ جو جواب دیں، اس کی تفصیل مجھے لکھنا، انہوں نے اس حدیث کی تحقیق کر کے سیدنا عمر بن عبدالعزیز کو جوابی مکتوب لکھا۔ چنانچہ عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے عورتوں کو حمام میں جانے سے منع فرمایا دیا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اور یہ جو یعقوب بن ابراہیم ہیں، یہ وہی ہیں جن سے لیث بن سعد روایت کرتے ہیں، یہ ابویوسف بن ابراہیم ہیں، یہ عبدالرحمن بن جبیر سے اور وہ محمد بن ثابت بن شرحبیل قرشی سے روایت کرتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7976]
حدیث نمبر: 7977
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح السَّهْمي، حدثنا عمرو بن الرَّبيع بن طارق، حدثنا يحيى بن أيوب، حدثني أبو يوسف يعقوب بن إبراهيم، عن محمد بن ثابت بن شُرَحْبيل القُرشي، فذكر الحديث (3) .
7977 - محمد بن ثابت بن شرحبیل قرشی (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، پھر انہوں نے حدیث ذکر کی (یعنی پوری حدیث بیان کی)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7977]