المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
10. مَسْأَلَةُ مِيرَاثِ الِابْنَةِ وَالْأُخْتِ
بیٹی اور بہن کی میراث کا مسئلہ
حدیث نمبر: 8169
حدَّثَناه الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا محمد بن عِمران بن أبي ليلى، حدثنا أبي، عن ابن أبي ليلى، عن الشَّعْبي، عن عُمرَ وعليٍّ وزيدٍ في أمٍّ وزوجٍ وإخوةٍ لأبٍ وأمٍّ وإخوةٍ لأمٍّ: أنَّ الإخوة من الأبِ والأمِّ شركاءُ للإخوة من الأمِّ في ثُلثِهم، وذلك أنهم قالوا: هم بنو أمٍّ كلُّهم، ولم يَزِدْهم الأبُ إلَّا قربًا، فهم شُركاءُ في الثُّلث (1) .
شعبی فرماتے ہیں: سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عبداللہ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہم سے وراثت کا ایک مسئلہ پوچھا گیا جس میں ایک ماں، شوہر، کچھ عینی بہن بھائی اور کچھ اخیافی بہن بھائی وارث تھے۔ ان سب بزرگوں نے فتویٰ دیا کہ عینی بہن بھائی، اخیافی بہن بھائیوں کے ساتھ ثلث میں شریک ہوں گے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب ماں کے بیٹے ہیں، ان کے والد نے ان کے لیے قرب کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا، اس لیے وہ سب ثلث میں شریک ہوں گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8169]
حدیث نمبر: 8170
أخبرنا أبو يحيى أحمد بن محمد السَّمَر قندي، حدثنا أبو عبد الله محمد بن نصر الإمام، حدثنا يحيى بن يحيى ومحمود بن آدم، قالا: حدثنا سفيان بن عُيَينة، حدثنا مُصعَب بن عبد الله، عن ابن أبي مُلَيكة، عن ابن عباس قال: شيءٌ لا تجدونَه في كتاب الله، ولا في قضاءِ رسولِ الله ﷺ، وتجدونَه في الناس كلِّهم: للابنة النِّصفُ وللأختِ النِّصفُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7971 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7971 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک چیز ایسی ہے جو تمہیں نہ کتاب اللہ میں ملے گی، اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی فیصلے میں ملے گی لیکن تم دیکھو گے کہ سب لوگ اس کو اپناتے ہیں، وہ یہ کہ آدھا حصہ بیٹی کے لیے اور آدھا حصہ بہن کے لیے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8170]