🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابٌ فِي مَاءِ الْبِئْرِ
کنویں کے پانی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الثِّقَةِ عِنْدَهُ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، أَوْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ بِئْرَ بُضَاعَةَ يُطْرَحُ فِيهَا الْكِلَابُ وَالْحِيَضُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"  . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، اور کہا: ”بے شک بئر بضاعہ (کنویں کا نام) میں کتوں کے گوشت کے ٹکڑے اور حیض والے کپڑے پھینکے جاتے ہیں۔ (کیا اس کے پانی سے طہارت حاصل کر سکتے ہیں؟)“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 2]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي: الطهارة، باب ماجاء أن الماء لا ينجسه شيء: (66) - وقال حديث حسن والنسائي، المياه، باب ذكر بئر بضاعة: (327) - وصححه ابن الجارود: (47).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں