🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابُ اسْتِقْبَالِ الْكَعْبَةِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں کعبہ کی طرف رخ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 177
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءٍ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، إِذْ أَتَاهُمْ آتٍ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ، وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ، فَاسْتَقْبَلُوهَا وَكَانَتْ وُجُوهُ النَّاسِ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.  
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں: ”قبا میں لوگ صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر کہا کہ رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن اتارا گیا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ رخ ہو کر نماز ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو لوگوں نے اس کی طرف منہ کر لیا۔ ان (اہل قبا) کے چہرے شام کی جانب تھے وہ (نماز میں) کعبہ کی جانب مڑ گئے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الصلاۃ، باب ماجاء فی القبلۃ، ومن لم یر الاعادة علی من سہا، فصلی الی غیر القبلۃ: 403 - ومسلم، المساجد، باب تحویل القبلۃ من القدس الی الکعبة: 526»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 178
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءٍ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إِذْ جَاءَهُمْ آتٍ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ، وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، فَاسْتَقْبَلُوهَا. وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّامِ، فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.  
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں: ”لوگ قبا میں فجر کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رات قرآن نازل کیا گیا جس میں انہیں کعبہ کی طرف (نماز میں) منہ کرنے کا حکم ہو گیا ہے۔ چنانچہ ان لوگوں نے بھی کعبہ کی طرف منہ کر لیے جبکہ اس وقت ان کے چہرے شام کی جانب تھے وہ سب کعبہ کی جانب گھوم گئے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الصلاۃ، باب ماجاء فی القبلۃ، ومن لم یر الاعادة علی من سہا، فصلی الی غیر القبلۃ: 403 - ومسلم، المساجد، باب تحویل القبلۃ من القدس الی الکعبة: 526»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 179
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ قَبْلَ بَدْرٍ بِشَهْرَيْنِ.  أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ وَهُوَ أَوَّلُ حَدِيثٍ فِيهِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سولہ ماہ تک بیت المقدس کی جانب منہ کر کے نمازیں پڑھیں، پھر غزوہ بدر سے دو ماہ قبل قبلہ تبدیل کر دیا گیا۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «اسنادہ مرسل لکنہ صح من حدیث البراء بن عازب الذی أخرجہ البخاری، الایمان، باب الصلاۃ من الایمان: 40 - ومسلم، المساجد، باب تحویل القبلۃ من القدس الی الکعبۃ: 525.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں