🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

70. بَابُ إِمَامَةِ الْمَوْلَى
آزاد کردہ غلام کی امامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْتُونَ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ بِأَعْلَى الْوَادِي هُوَ وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ، وَنَاسٌ كَثِيرٌ، فَيَؤُمُّهُمْ أَبُو عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ، وَأَبُو عَمْرٍو غُلَامُهَا حِينَئِذٍ لَمْ يُعْتَقْ، قَالَ: وَكَانَ إِمَامَ بَنِي مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَعُرْوَةَ.  
عبد اللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ وہ، عبید بن عمیر، مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اور دیگر بہت سارے لوگ وادی کے بالائی حصہ سے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آتے تو انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا کا آزاد کردہ غلام ابو عمرو نماز پڑھاتا، ان دنوں ابو عمرو ان کے غلام تھے ابھی آزاد نہیں ہوئے تھے، اور فرمایا: یہ (ابو عمرو) بنی محمد بن ابی بکر اور عروہ کا امام تھا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «اخرجه البيهقي: 3/88، وفی معرفة السنن والآثار لہ: 1487، وابن ابی شیبہ: 6112.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 302
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدٍ بِطَائِفَةِ الْمَدِينَةِ، وَلَابْنِ عُمَرَ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ الْمَسْجِدِ أَرْضٌ يَعْمَلُهَا، وَإِمَامُ ذَلِكَ الْمَسْجِدِ مَوْلًى لَهُ، وَمَسْكَنُ ذَلِكَ الْمَوْلَى وَأَصْحَابِهِ ثَمَّةَ، قَالَ: فَلَمَّا سَمِعَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ جَاءَ لِيَشْهَدَ مَعَهُمُ الصَّلَاةَ، فَقَالَ لَهُ الْمَوْلَى صَاحِبُ الْمَسْجِدِ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ تُصَلِّيَ فِي مَسْجِدِكَ مِنِّي، فَصَلَّى الْمَوْلَى.  أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
نافع رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ مدینہ کے قریب ایک مسجد میں اقامت کہی گئی، اور ابن عمر رضی اللہ عنہ کی اس مسجد کے قریب زمین تھی جس میں وہ کھیتی باڑی کرتے تھے، اور اس مسجد کا امام ابن عمر رضی اللہ عنہ کا آزاد کردہ غلام تھا، اس آزاد کردہ غلام اور اس کے ساتھیوں کی رہائش وہاں تھی۔ نافع کہتے ہیں جب ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان (کی اذان و اقامت) کو سنا تو ان کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے آگئے، اس مسجد والے آزاد کردہ غلام نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آئیں آپ ہمیں نماز پڑھائیں“، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”اپنی مسجد میں تو مجھ سے زیادہ حق دار ہے کہ نماز پڑھائے“، پھر آزاد کردہ غلام نے نماز پڑھائی۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «اخرجہ عبدالرزاق: 3850، والبئیقی: 3/126، وفی معرفة السنن والآثار لہ: 1549.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں