🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

94. بَابُ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَىٰ سَبْعَةِ أَحْرُفٍ
قرآن کریم کے سات حروف پر نازل ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 397
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِي، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأُهَا، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا، فَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ، فَجِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اقْرَأْ"، فَقَرَأَ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَكَذَا أُنْزِلَتْ"، ثُمَّ قَالَ لِي:"اقْرَأْ"، فَقَرَأْتُ. فَقَالَ:"هَكَذَا أُنْزِلَتْ، إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ"  .
عبد الرحمن بن عبد القاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہتے ہیں میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں، کہ میں نے ایک دفعہ ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو سورہ فرقان اس قرآت پر پڑھتے سنا جو اس کے خلاف تھی جو میں پڑھتا تھا۔ حالانکہ مجھے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ قرآت سکھائی تھی۔ قریب تھا کہ میں ان پر غصہ نکالوں، لیکن پھر میں نے ان کو مہلت دی، حتیٰ کہ وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کے گلے میں انہی کی چادر ڈال کر ان کو گھسیٹتا ہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا۔ میں نے کہا کہ میں نے انہیں اس قرآت کے خلاف پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے پڑھائی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہشام رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”پڑھو!“ تو انہوں نے اس قرآت میں پڑھا جس میں میں نے انہیں پڑھتے سنا تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ اسی طرح نازل ہوئی“۔ پھر مجھے کہا: ”تم پڑھو!“ تو میں نے بھی پڑھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح بھی قرآن نازل کیا گیا ہے۔ بے شک قرآن سات لغات میں نازل کیا گیا ہے، جو لغت میسر ہو اسی میں پڑھو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 397]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الخصومات، باب کلام الخصوم بعضہم فی بعض (2419) ومسلم، صلاۃ المسافرین، باب بیان ان القرآن انزل علی سبعۃ احرف، وبیان معناہا (818).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 398
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَا سَمِعْتُ عُمَرَ يَقْرَأُهَا قَطُّ إِلَّا قَالَ: فَامْضُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ.  أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ وَالثَّانِي مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو ہمیشہ ﴿فامضوا الي ذكر الله﴾ (کہ چلو اللہ کے ذکر کی طرف) پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: «اسنادہ صحیح: اخرجہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (1779) . وعبدالرزاق (5348) — ومالک فی الموطا.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں