الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابُ أَنْوَاعِ الْوِتْرِ
وتر کی اقسام کا بیان
حدیث نمبر: 389
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَهَى وِتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے ہر حصہ میں وتر پڑھے اور آخری عمر میں آپ کے وتر (عموماً) سحر کے وقت ختم ہوتے تھے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 389]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري الوتر، باب ساعات الوتر (996) ومسلم صلاة المسافرين، باب صلاة الليل وعدد ركعات النبي في الليل...... الخ (745).»
حدیث نمبر: 390
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِخَمْسِ رَكَعَاتٍ، لَا يَجْلِسُ وَلَا يُسَلِّمُ إِلَّا فِي الْآخِرَةِ مِنْهُنَّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پانچ رکعات وتر پڑھتے، ان رکعات میں صرف آخری رکعت میں تشہد بیٹھتے اور پھر سلام پھیر دیتے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 390]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل وعدد ركعات النبي في الليل...... الخ (737).»
حدیث نمبر: 391
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ كَانَ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ.
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لارسالہ فان الزہری لم یدرک سعد بن ابی وقاص اخرجه البيهقي في معرفة السنن والآثار (1389) - وعبد الرزاق (4643)، وابن ابی شیبه (6809) - ومالك في الموطا، كتاب الصلاة، باب صلوة النبي الامام في الوتر.»
حدیث نمبر: 392
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمَكَّةَ وَالسَّمَاءُ مُتَغَيِّمَةٌ، فَخَشِيَ ابْنُ عُمَرَ الصُّبْحَ، فَأَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ ثُمَّ تَكَشَّفَ الْغَيْمُ، فَرَأَى عَلَيْهِ لَيْلًا فَشَفَعَ بِوَاحِدَةٍ.
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں میں مکہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا اور آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے، ابن عمر رضی اللہ عنہما صبح صادق کے طلوع ہونے سے ڈرے تو انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھا، پھر بادل چھٹ گئے، اور انہوں نے رات دیکھی تو ایک اور رکعت سے اسے جفت بنا لیا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: «اسنادہ صحیح: اخرجه البيهقى فى معرفة السنن والآثار (1395) - ومالك في الموطا، كتاب الصلاة، باب صلوة النبي ﷺ في الوتر.»
حدیث نمبر: 393
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُسَلِّمُ بَيْنَ الرَّكْعَةِ وَالرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الْوِتْرِ حَتَّى يَأْمُرَ بِبَعْضِ حَاجَتِهِ.
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب تین رکعت وتر پڑھتے تو دو پڑھ کر سلام پھیرتے پھر ضرورت سے گفتگو بھی فرماتے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الوتر، باب ما جاء فی الوتر (991).»
حدیث نمبر: 394
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُتْبَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ رَأَى مُعَاوِيَةَ صَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ وَلَمْ يَزِدْ عَلَيْهَا، فَأَخْبَرَ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: أَصَابَ، أَيْ بُنَيَّ، لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا أَعْلَمَ مِنْ مُعَاوِيَةَ، هِيَ وَاحِدَةٌ أَوْ خَمْسٌ أَوْ سَبْعٌ، إِلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، الْوِتْرُ مَا شَاءَ.
کریب ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر ایک رکعت وتر کے علاوہ کچھ نہ پڑھا۔ کریب رحمہ اللہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ بات بیان کی تو انہوں نے فرمایا: ”انہوں نے درست کہا، اے بیٹے! معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر ہم میں سے کوئی اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ یہ وتر ایک یا پانچ یا سات سے بھی زیادہ ہیں۔ جتنے چاہے کوئی پڑھے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف: فان عتبہ بن محمد مقبول حیث یتابع ولم یتابع اخرجہ البیہقی: 24/3 (4457) . وعبدالرزاق (4641) . ورواہ البخاری من غیر ھذا الطریق، انظر صحیح البخاری، فضائل اصحاب النبی، باب ذکر معاویہ (3764)، (3765).»
حدیث نمبر: 395
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيَّ عَنْ صَلَاةِ طَلْحَةَ، فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ أَخْبَرْتُكَ عَنْ صَلَاةِ عُثْمَانَ، قَالَ: قُلْتُ لَأَغْلِبَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى الْمَقَامِ، فَقُمْتُ فَإِذَا بِرَجُلٍ يَزْحَمُنِي مُتَقَنِّعًا فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُثْمَانُ قَالَ: فَتَأَخَّرْتُ عَنْهُ فَصَلَّى فَإِذَا هُوَ يَسْجُدُ سُجُودَ الْقُرْآنِ حَتَّى إِذَا قُلْتُ: هَذِهِ هَوَادِي الْفَجْرِ فَأَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ لَمْ يُصَلِّ غَيْرَهَا.
سائب بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عبدالرحمن التیمی سے طلحہ رضی اللہ عنہ کی نماز سے متعلق دریافت کیا، تو عبدالرحمن التیمی نے کہا اگر تو چاہے تو میں تجھے عثمان رضی اللہ عنہ کی نماز سے متعلق بتاؤں۔ فرمایا میں نے کہا ایک جگہ رات کا وقت ہو گیا اچانک میں اٹھا تو ایک آدمی جو سر ڈھانپے ہوئے تھا مجھ سے ٹکرایا، میں نے دیکھا تو وہ عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ میں ان سے پیچھے ہو گیا انہوں نے نماز پڑھی، تو وہ قرآن کے سجدے کرتے یہاں تک کہ میں نے کہا: فجر طلوع ہو رہی ہے تو انہوں نے ایک رکعت وتر کے علاوہ کچھ نہ پڑھا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (1391) . اسنادہ صحیح وقد صرح ابن جریج بالسماع عند عبدالرزاق (4653).»
حدیث نمبر: 396
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْغَنَوِيِّ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: الْوِتْرُ ثَلَاثَةُ أَنْوَاعٍ، فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يُوتِرَ أَوَّلَ اللَّيْلِ أَوْتَرَ، ثُمَّ إِنِ اسْتَيْقَظَ فَشَاءَ أَنْ يَشْفَعَهَا بِرَكْعَةٍ وَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يُصْبِحَ، وَإِنْ شَاءَ أَوْتَرَ آخِرَ اللَّيْلِ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ وَإِلَى آخِرِ الْخَامِسِ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ وَالسَّادِسَ وَالسَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ، وَهُمَا آخِرُ مَا فِيهِ وَالثَّامِنَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ.
حطان بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وتر تین قسم کے ہیں تم میں سے جو رات کے پہلے حصہ میں پڑھنا چاہے وہ پہلے میں پڑھ لے، پھر اگر بیدار ہو تو چاہے تو اس کو ایک رکعت سے جفت بنا کر دو دو رکعتیں پڑھے یہاں تک کہ صبح صادق ہو جائے اور اگر چاہے تو رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «اسنادہ صحیح: اخرجہ البیہقی: 373 . وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (1414).»