🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ أَشْهُرِ الْحَجِّ
حج کے مہینوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 756
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: أَسَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُسَمِّي أَشْهُرَ الْحَجِّ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، كَانَ يُسَمِّي شَوَّالًا وَذَا الْقَعْدَةِ وَذَا الْحِجَّةِ، قُلْتُ لِنَافِعٍ: فَإِنَّ أَهَلَّ إِنْسَانٌ بِالْحَجِّ قَبْلَهُنَّ؟ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْهُ فِي ذَلِكَ شَيْئًا.  
ابن جریج کہتے ہیں میں نے نافع رضی اللہ عنہ سے کہا کیا آپ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو حج کے مہینوں کے نام بیان کرتے سنا؟ نافع رحمہ اللہ نے کہا: ہاں وہ شوال، ذیقعدہ اور ذوالحجہ کا نام لیتے تھے۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے نافع رحمہ اللہ سے کہا اگر کوئی آدمی ان سے پہلے حج کے لیے تلبیہ کہے، احرام باندھے تو؟ نافع رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے اس کے متعلق ان سے کچھ نہیں سنا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 756]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البيهقي: 4 / 342 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (2687) . وابن ابي شيبة (13629) . والدارقطني: 2/ 228 . وصححه الحاكم: (2/ 272).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَسْأَلُ عَنِ الرَّجُلِ أَيُهِلُّ بِالْحَجِّ قَبْلَ أَشْهُرِ الْحَجِّ؟ فَقَالَ: لَا.  أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
ابو الزبير سے روایت ہے کہ انہوں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ان سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ حج کے لیے احرام حج کے مہینوں سے پہلے باندھ لے؟ تو آپ نے فرمایا: نہیں۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لعنة ابن جريج أخرجه البيهقي: 4 / 343 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (2690) . والدارقطني: 2 / 234 . وابن أبي شيبة (14618).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں