🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. بَابُ حَجِّ الصَّبِيِّ وَأَجْرِ مَنْ حَجَّ بِهِ
بچے کے حج اور اسے حج کروانے والے کے اجر کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 937
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِيَ رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:"مَنِ الْقَوْمُ"؟ فَقَالُوا: مُسْلِمُونَ فَمَنِ الْقَوْمُ؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"رَسُولُ اللَّهِ". فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا مِنْ مَحَفَّةٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:"نَعَمْ وَلَكَ أَجْرٌ"  .
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس لوٹے اور آپ کو مقامِ روحاء میں کچھ لوگ سوار ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سلام کیا اور پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا: ہم مسلمان ہیں اور آپ لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا رسول ہوں۔ ایک عورت نے پالکی سے اپنے بچے کو ہاتھوں پر بلند کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس کا حج (صحیح) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اور اس کا ثواب تجھے ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 937]
تخریج الحدیث: «أخرجہ مسلم، الحج، باب صحة حج الصبی، واجر من حج بہ (1336).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 938
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِامْرَأَةٍ وَهِيَ فِي مَحَفَّتِهَا فَقِيلَ لَهَا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ كَانَ مَعَهَا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:"نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ"  .
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے جو پالکی میں تھی۔ اس عورت سے کہا گیا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس نے اپنے بچے کے بازو کو پکڑا اور کہا: کیا اس کا حج درست ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اور (اس کا) ثواب تجھے ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 938]
تخریج الحدیث: «صحیح أخرجہ النسائی، مناسک، باب الحج بالصغیر (2650).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 939
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِامْرَأَةٍ وَهِيَ فِي مَحَفَّتِهَا، فَقِيلَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ كَانَ مَعَهَا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:"نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ"  . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ وَالْأَوَّلَانِ أَوَّلُ مَا فِيهِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے اور وہ پالکی میں تھی۔ اس عورت سے کہا گیا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس نے اپنے بچے کا بازو پکڑا اور کہا: کیا اس کا حج صحیح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور ثواب تیرے لیے ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 939]
تخریج الحدیث: «صحیح أخرجہ النسائی، مناسک، باب الحج بالصغیر (2650).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں