🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابُ الْمُكَاتَبِ
مکاتب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1098
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ [ ص: 23 ] مُجَاهِدٍ: أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ فِي الْمُكَاتَبِ: هُوَ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ دِرْهَمٌ.
مجاہد سے روایت ہے کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مکاتب غلام کے متعلق فرمایا: جب تک اس پر ایک درہم (کی ادائیگی) بھی باقی ہے، وہ غلام ہی ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ العِتْقِ وَالوَلَاءِ وَالمُدَبَّرِ وَالمُكَاتَبِ وَحُسْنِ المَلَكَةِ/حدیث: 1098]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 10 / 324، 331 - وفى المعرفة السنن والآثار له (6099) - وعبد الرزاق (15717)، (15725) - والبخارى تعليقاً قبل الحديث (2564).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1099
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ: أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَاتَبَ غُلَامًا لَهُ عَلَى ثَلَاثِينَ أَلْفًا، ثُمَّ جَاءَهُ، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ عَجَزْتُ. فَقَالَ: إِذَنْ أَمْحُو كِتَابَتَكَ. فَقَالَ: قَدْ عَجَزْتُ فَامْحُهَا أَنْتَ. قَالَ نَافِعٌ: فَأَشَرْتُ إِلَيْهِ: امْحُهَا وَهُوَ يَطْمَعُ أَنْ يُعْتِقَهُ، فَمَحَاهَا الْعَبْدُ وَلَهُ ابْنَانِ أَوِ ابْنٌ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: اعْتَزِلْ جَارِيَتِي، قَالَ: فَأَعْتَقَ ابْنُ عُمَرَ ابْنَهُ بَعْدُ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمُكَاتَبِ، وَهُمَا مَا فِيهِ.
اسماعیل بن امیہ سے روایت ہے کہ نافع نے انہیں بتایا کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام سے تیس ہزار پر مکاتبت کر لی۔ پھر وہ غلام ان کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں (رقم ادا کرنے سے) عاجز آچکا ہوں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تب اپنی مکاتبت کی تحریر کو مٹا دو۔ اس نے کہا: میں بے بس ہوں، آپ خود ہی مٹا دیں۔ نافع نے کہا: میں نے اس غلام کو اشارہ کیا کہ اسے مٹا دے کیونکہ وہ (ابن عمر) اسے آزاد کرنا چاہتے تھے۔ اس غلام نے مکاتبت کو مٹا دیا، اس کے ایک یا دو بیٹے تھے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میری لونڈی سے علیحدہ ہو جا۔ نافع نے کہا: بعد میں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کے بیٹے کو بھی آزاد کر دیا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ العِتْقِ وَالوَلَاءِ وَالمُدَبَّرِ وَالمُكَاتَبِ وَحُسْنِ المَلَكَةِ/حدیث: 1099]
تخریج الحدیث: «صحیح اخرجه البيهقى 341/10 342 - وعبد الرزاق (15723)، (15724).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں