سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب فِي أَكْلِ حَشَرَاتِ الأَرْضِ
باب: زمین پر موجود کیڑوں مکوڑوں کے کھانے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3798
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا غَالِبُ بْنُ حَجْرَةَ، حَدَّثَنِي مِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَسْمَعْ لِحَشَرَةِ الْأَرْضِ تَحْرِيمًا".
تلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا لیکن میں نے کیڑے مکوڑوں کی حرمت کے متعلق نہیں سنا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3798]
جناب ملقام بن تلب اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں، مگر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے «حَشَرَاتِ الْأَرْضِ» ”(زمین کے اندر رہنے والے جانوروں)“ کی حرمت کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3798]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2051) (ضعیف الإسناد)» (اس کے راوی ملقام مجہول الحال ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ملقام : مستور (تق: 6878) أي مجهول الحال
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 135
إسناده ضعيف
ملقام : مستور (تق: 6878) أي مجهول الحال
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 135
حدیث نمبر: 3799
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الْكَلْبِيُّ أَبُو ثَوْرٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ نُمَيْلَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَسُئِلَ عَنْ أَكْلِ الْقُنْفُذِ؟، فَتَلَا: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا سورة الأنعام آية 145، قَالَ: قَالَ شَيْخٌ عِنْدَهُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: خَبِيثَةٌ مِنَ الْخَبَائِثِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ كَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا، فَهُوَ كَمَا قَالَ مَا لَمْ نَدْرِ".
نمیلہ کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا آپ سے سیہی ۱؎ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے یہ آیت پڑھی: «قل لا أجد فيما أوحي إلى محرما» ”اے نبی! آپ کہہ دیجئیے میں اسے اپنی طرف نازل کی گئی وحی میں حرام نہیں پاتا“ ان کے پاس موجود ایک بوڑھے شخص نے کہا: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”وہ ناپاک جانوروں میں سے ایک ناپاک جانور ہے“۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے تو بیشک وہ ایسا ہی ہے جو ہمیں معلوم نہیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3799]
عیسیٰ بن نمیلہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان سے خار پشت (سہہ) کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے سورة الأنعام کی یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا﴾ [سورة الأنعام: 145] ”کہہ دیجیے کہ بذریعہ وحی جو احکام میرے پاس آئے ہیں ان میں سے میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی چیز جسے وہ کھانا چاہے حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت، بیشک وہ ناپاک ہے یا وہ فسق ہے کہ (ذبح کرتے وقت) اس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو، پھر جو شخص مجبور ہو جائے، (بشرطیکہ) وہ سرکشی کرنے والا اور حد سے گزرنے والا نہ ہو، تو بیشک آپ کا رب بڑا بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ مجلس میں سے بڑی عمر کے ایک آدمی نے کہا: ”میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کا ذکر ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبیث جانوروں میں سے ایک خبیث جانور ہے۔““ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے تو پھر بات وہی (صحیح) ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے جس کا ہمیں علم نہیں۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3799]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 15494)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/381) (ضعیف)» (اس کی سند میں ایک راوی شیخ مبہم ہیں)
وضاحت: ۱؎: بڑے چوہے کی مانند ایک جانور جس کے پورے بدن پر کانٹے ہوتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عيسي بن نميلة وأبوه مجهولان (تق: 5336،7194) والشيخ مجهول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 135
إسناده ضعيف
عيسي بن نميلة وأبوه مجهولان (تق: 5336،7194) والشيخ مجهول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 135