سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب فِي جِنَايَةِ الْعَبْدِ يَكُونُ لِلْفُقَرَاءِ
باب: فقیر کا غلام کوئی جرم کرے تو اس کی سزا کا حکم۔
حدیث نمبر: 4590
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ:" أَنّ غُلَامًا لِأُنَاسٍ فُقَرَاءَ قَطَعَ أُذُنَ غُلَامٍ لِأُنَاسٍ أَغْنِيَاءَ، فَأَتَى أَهْلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا أُنَاسٌ فُقَرَاءُ، فَلَمْ يَجْعَلْ عَلَيْهِ شَيْئًا".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فقیر لوگوں کے ایک غلام نے کچھ مالدار لوگوں کے ایک غلام کا کان کاٹ لیا، تو جس غلام نے کان کاٹا تھا اس کے مالکان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! ہم فقیر لوگ ہیں، تو آپ نے ان پر کوئی دیت نہیں ٹھہرائی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4590]
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فقیر لوگوں کا ایک غلام تھا، اس نے امیر لوگوں کے ایک غلام کا کان کاٹ دیا، یہ (امیر) لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقدمہ لے آئے تو دوسروں نے جواب دیا کہ: ”اے اللہ کے رسول! ہم لوگ فقیر ہیں،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر کوئی چیز نہ ڈالی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4590]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/القسامة 15، 16 (4755)، سنن الدارمی/الدیات 3 (2399)، (تحفة الأشراف: 10863) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4755)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 162
إسناده ضعيف
نسائي (4755)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 162