🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً
باب: ایک ایک بار اعضائے وضو دھونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 410
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ الثُّمَالِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، قُلْتُ لَهُ: حَدَّثْتَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً، قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَثَلَاثًا ثَلَاثًا، قَالَ: نَعَمْ".
ثابت بن ابوصفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر سے پوچھا: کیا آپ کو جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، کہا: ہاں، میں نے کہا: اور دو دو بار اور تین تین بار؟ کہا: ہاں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 410]
حضرت ثابت بن ابی صفیہ ثمالی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابو جعفر سے پوچھا: کیا آپ کو حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار (اعضا دھو کر) وضو کیا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے کہا: اور (یہ حدیث بھی کہ) دو دو بار اور تین تین بار (اعضاء دھو کر وضو کیا؟) انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 410]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطہارة 35 (45)، (تحفة الأشراف: 2592) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں ثابت بن ابی صفیہ ضعیف اور رافضی ہے اس لئے یہ ضعیف ہے، اور شریک القاضی سیٔ الحفظ، لیکن اصل متن شواہد کی بناء پر ثابت ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 422)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (45۔46)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 411
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ غُرْفَةً غُرْفَةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک چلو سے دھویا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 411]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک ایک چلو لے کر وضو کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 411]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الوضوء 22 (157)، سنن ابی داود/الطہارة 53 (138)، سنن الترمذی/الطہارة 32 (42)، سنن النسائی/الطہارة 64 (80)، (تحفة الأشراف: 5976)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/ 332)، سنن الدارمی/الطہارة 29 (724) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 412
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنْبَأَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ،" تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 412]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے غزوہِ تبوک کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک ایک بار (اعضاء دھوکر) وضو کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 412]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطہارة 3 (42 تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 10403)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/23) (حسن) (سند میں ”رشدین بن سعد“ ضعیف ہیں، لیکن سابقہ شاید کی بناء پر یہ حدیث قوی ہے)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھو إسناد ضعيف لضعف رشدين بن سعد ‘‘ وھو ضعيف
وتابعه ابن لھيعة عند أحمد (1/ 23 ح 149) وسنده ضعيف
لأنه لم يعلم تحديث ابن لھيعة به قبل اختلاطه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں