الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ تَجْدِيدِ الْإِيمَانِ .
ایمان کی تجدید کا بیان
حدیث نمبر: 158
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَخْلَقُ فِي جَوْفِ أَحَدِكُمْ كَمَا يَخْلَقُ الثَّوْبُ، فَسَلُوا اللَّهَ - تَعَالَى - أَنْ يُجَدِّدَ الْإِيمَانَ فِي قُلُوبِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی کے پیٹ (یعنی سینے یا دل) کے اندر ایمان بوسید ہو جاتا ہے، جس طرح کوئی کپڑا بوسیدہ ہو جاتا ہے، تو تم لوگ اللہ تعالٰی سے یہ سوال (یعنی دعا) کرو! کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 158]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 159
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَفِيهِ سُمَيْرُ بْنُ نَهَارٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَفِيهِ سُمَيْرُ بْنُ نَهَارٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے ایمان کی تجدید کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کثرت کے ساتھ لا الہ الا اللہ پڑھا کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 159]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 359/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4583، أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»
الحكم على الحديث:
إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ