🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 160
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِسْلَامُ عَلَانِيَةٌ، وَالْإِيمَانُ فِي الْقَلْبِ". قَالَ: ثُمَّ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ:" التَّقْوَى هَا هُنَا، التَّقْوَى هَا هُنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ مَا خَلَا عَلِيَّ بْنَ مَسْعَدَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”اسلام علانیہ ہوتا ہے، اور ایمان دل میں ہوتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے تین مرتبہ اشارہ کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تقویٰ یہاں ہے، تقویٰ یہاں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے علی بن مسعدہ نامی راوی کے علاوہ، اس کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں، اور اُسے بھی ابن حبان، ابوداؤد طیالسی، ابوحاتم اور ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 134/3135 اخرجه أبو يعلى فى مسنده 2916 أورده المؤلف فى زوائد المسند 73 اورده المؤلف فى كشف الاستار 20 أورده المؤلف فى المقصد العلى 9، أخرجه مسند أحمد برقم: 11973، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 113»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 161
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُونَ فِي الدُّنْيَا ثَلَاثَةُ أَجْزَاءٍ: الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالَّذِي يَأْمَنُهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ الَّذِي إِذَا أَشْرَفَ لَهُ طَمَعٌ تَرَكَهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا میں ایمان والے تین قسم کے ہیں، وہ لوگ، جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور پھر کسی شک کا شکار نہیں ہوئے، اور انہوں نے اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ہمراہ، اللہ کی راہ میں جہاد کیا (اور دوسری قسم، وہ اہل ایمان ہیں) کہ دوسرے لوگ اپنے اموال اور اپنی جانوں کے حوالے سے اُن سے محفوظ ہوں (اور تیسری قسم، وہ اہل ایمان ہیں) کہ جب کوئی لالچ کی چیز، ان کے سامنے آئے، تو وہ اللہ کی رضا کے لیے اُسے ترک کر دیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”دراج“ ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، تاہم ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 8/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 74، أخرجه مسند أحمد برقم: 10666»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 162
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يَقُولَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رِبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَيْرٍ.
قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان کے حوالے سے آدمی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ یہ کہے: کہ میں اللہ تعالٰی کے پروردگار ہونے، سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہوں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: یہ روایت ہشام بن عروہ کے حوالے سے صرف محمد بن عمیر نے نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس راوی کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 310/3 ح 13673، 13674 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2698، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7468»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 163
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُحَيْمًا أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ أَنْ" لَا يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سحیم رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا: کہ وہ لوگوں کے درمیان یہ اعلان کر دیں: ”جنت میں، صرف مؤمن ہی داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 94»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 164
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، فَمَنْ أَعْطَاهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يُسْلِمَ قَلْبُهُ وَلِسَانُهُ، وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قُلْتُ: وَمَا بَوَائِقُهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَلَا يَكْسِبُ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَيُنْفِقُ مِنْهُ فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَتَصَدَّقُ مِنْهُ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يَتْرُكُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنَّهُ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ بَعْضُهُمْ مَسْتُورٌ، وَأَكْثَرُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق اُسی طرح تقسیم کیے ہیں، جس طرح اُس نے تمہارے درمیان تمہارا رزق تقسیم کیا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ دنیا اسے بھی عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے اور اُسے بھی عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند نہیں کرتا ہے، لیکن وہ دین صرف اُسے عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے، تو جس شخص کو وہ دین عطا کر دے (تو اس کا مطلب یہ ہو گا:) کہ وہ اُسے پسند کرتا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، کوئی بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل اور زبان مسلمان نہیں ہوتے (یا سلامت نہیں رہتے) اور وہ اُس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک اُس کا پڑوی اُس کی زیادتی سے محفوظ نہ ہو، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اُس کی زیادتیوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا:) ایسا نہیں ہوتا کہ آدمی نے حرام طور پر مال کمایا ہو، اور پھر اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کیا ہو، تو اس کے لیے اُس مال میں برکت ڈال دی گئی ہو، یا اُس شخص نے اُس مال میں سے صدقہ کیا ہو، تو وہ اُس کی طرف سے قبول ہو جائے، اگر وہ ایسا مال اپنے پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ مال جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بے شک اللہ تعالٰی برائی کو برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے، بلکہ وہ برائی کو، اچھائی کے ذریعے مٹاتا ہے، کیونکہ خبیث چیز کسی خبیث چیز کو نہیں مٹاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند کے بعض راوی مستور ہیں، جبکہ زیادہ تر ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 387/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 75، أخرجه مسند أحمد برقم: 3663»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 165
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَسْتَقِيمُ إِيمَانُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يَسْتَقِيمُ قَلْبُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کا ایمان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو، اور اُس کا دل اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو، اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اُس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن مسعدہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 198/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 77، أخرجه مسند أحمد برقم: 12636»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 166
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى؟ قَالَ:" أَمَرَرْتَ بِأَرْضٍ مِنْ أَرْضِكَ مُجْدِبَةً، ثُمَّ مَرَرْتَ بِهَا مُخْصِبَةً؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" كَذَلِكَ النُّشُورُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ تَحْتَرِقَ فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْكَ مِنْ أَنْ تُشْرِكَ بِاللَّهِ، وَأَنْ تُحِبَّ غَيْرَ ذِي نَسَبٍ لَا تُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، فَإِذَا كُنْتَ كَذَلِكَ فَقَدْ دَخَلَ حُبُّ الْإِيمَانِ فِي قَلْبِكَ كَمَا دَخَلَ حُبُّ الْمَاءِ لِلظَّمْآنِ فِي الْيَوْمِ الْقَائِظِ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ لِي بِأَنْ أَعْلَمَ أَنِّي مُؤْمِنٌ؟ قَالَ:" مَا مِنْ أُمَّتِي - أَوْ هَذِهِ الْأُمَّةِ - عَبْدٌ يَعْمَلُ حَسَنَةً فَيَعْلَمُ أَنَّهَا حَسَنَةً، وَأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - جَازِيهِ بِهَا خَيْرًا، وَلَا يَعْمَلُ سَيِّئَةً وَيَسْتَغْفِرُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْهَا، وَيَعْلَمُ أَنَّهُ يَغْفِرُ - إِلَّا وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کبھی تمہارا گزر، اپنے علاقے میں کسی ایسی زمین کے پاس سے ہوا ہے؟ جو پہلے بنجر تھی اور پھر جب تم اُس کے پاس سے گزرے، تو وہ سرسبز و شاداب ہو چکی ہو؟ سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسی طرح (انسانوں کو) دوبارہ زندہ کیا جائے گا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں، اور یہ کہ اللہ اور اُس کا رسول، تمہارے نزدیک ان دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ تم آگ میں جل جاؤ یہ تمہارے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ تم کسی کو اللہ کا شریک قرار دو، اور یہ کہ تم کسی ایسے شخص کے ساتھ محبت رکھو، جو نسب والا نہ ہو (یعنی جس کے ساتھ کوئی نسبی تعلق نہ ہو) تم صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر، اُس سے محبت رکھو! جب تم ایسے ہو جاؤ گے، تو ایمان کی محبت تمہارے دل میں یوں داخل ہو جائے گی، جیسے سخت گرم دن میں، پانی کی محبت پیاسے شخص (کے دل میں) داخل ہو جاتی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ بات کیسے جان سکتا ہوں کہ میں مؤمن ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس امت کا جو بھی شخص نیکی کرے، اور وہ یہ جانتا ہو کہ یہ نیکی ہے، اور اللہ تعالیٰ اُسے اس کی جزائے خیر عطا کرے گا، یا جو شخص کسی برائی کا ارتکاب کرے اور پھر اُس کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے، اور وہ یہ بات جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی مغفرت کر سکتا ہے، تو ایسا شخص مؤمن ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے، جسے یحییٰ بن معین اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 81»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ:" حُرٌّ وَعَبْدٌ" قُلْتُ: مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" طِيبُ الْكَلَامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ". قُلْتُ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ". قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ" قُلْتُ: أَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ". قُلْتُ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قُلْتُ: أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ".
قُلْتُ: رَوَى مُسْلِمٌ مِنْهُ: مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ: حُرٌّ وَعَبْدٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دریافت کیا: دین میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دینے والے کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام، میں نے دریافت کیا: اسلام سے مراد کیا ہے؟ (یعنی اسلام کی بنیادی تعلیمات کیا ہیں؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھی گفتگو کرنا اور کھانا کھلانا، میں نے دریافت کیا: ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم نے جواب دیا: صبر اور نرمی، میں نے دریافت کیا: اسلام میں (کون سا شخص) سب سے بہتر ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان سلامت رہیں، میں نے دریافت کیا: ایمان (یعنی مؤمن کی) کون کسی چیز سب سے زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھے اخلاق، میں نے دریافت کیا: کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طویل قیام والی، میں نے دریافت کیا: کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اس چیز سے لاتعلق ہو جاؤ، جو تمہارے پروردگار کو ناپسند ہو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: کہ امام مسلم نے اس روایت میں سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس دین میں آپ کے ساتھ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کو ثقہ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 385/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 76، أخرجه سنن النسائي برقم: 584، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1364، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16580، 18940، 18942، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6643، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 424»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ، وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السُّوءَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا عَلِيَّ بْنَ زَيْدٍ، وَقَدْ شَارَكَهُ فِيهِ حُمَيْدٌ وَيُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن وہ ہے، جس سے لوگ امان میں ہوں، اور مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان سلامت (یعنی محفوظ، رہیں)، اور مہاجر وہ ہے، جو برائی سے لاتعلق ہو جائے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ایسا بندہ جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کا پڑوسی اُس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس روایت کے بارے میں حمید اور یونس بن عبید نے اس کی مشارکت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 154/3 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4171 أورده المؤلف فى زوائد المسند 79 اورده المؤلف فى كشف الاستار 21، أخرجه مسند أحمد برقم: 12151، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 25»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 169
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ السَّالِمَ مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ زَبَّانَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَ زَبَّانَ أَبُو حَاتِمٍ، وَرَوَاهُ زَبَّانُ أَيْضًا فَقَالَ: الْمُسْلِمُ، بَدَلَ: السَّالِمِ. وَلَيْسَ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سہل بن معاذ، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سلامتی والا وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے ابن لبیعہ نے زبان سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، زبان کو ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، زبان نے ہی یہ روایت لفظ ”سالم“ کی جگہ لفظ ”مسلم“ کے ساتھ نقل کی ہے، لیکن اس روایت کی سند میں ابن لہیعہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 78، أخرجه مسند أحمد برقم: 15208»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں