🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ:" حُرٌّ وَعَبْدٌ" قُلْتُ: مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" طِيبُ الْكَلَامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ". قُلْتُ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ". قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ" قُلْتُ: أَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ". قُلْتُ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قُلْتُ: أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ".
قُلْتُ: رَوَى مُسْلِمٌ مِنْهُ: مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ: حُرٌّ وَعَبْدٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دریافت کیا: دین میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دینے والے کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام، میں نے دریافت کیا: اسلام سے مراد کیا ہے؟ (یعنی اسلام کی بنیادی تعلیمات کیا ہیں؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھی گفتگو کرنا اور کھانا کھلانا، میں نے دریافت کیا: ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم نے جواب دیا: صبر اور نرمی، میں نے دریافت کیا: اسلام میں (کون سا شخص) سب سے بہتر ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان سلامت رہیں، میں نے دریافت کیا: ایمان (یعنی مؤمن کی) کون کسی چیز سب سے زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھے اخلاق، میں نے دریافت کیا: کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طویل قیام والی، میں نے دریافت کیا: کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اس چیز سے لاتعلق ہو جاؤ، جو تمہارے پروردگار کو ناپسند ہو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: کہ امام مسلم نے اس روایت میں سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس دین میں آپ کے ساتھ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کو ثقہ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 385/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 76، أخرجه سنن النسائي برقم: 584، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1364، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16580، 18940، 18942، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6643، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 424»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 167 in Urdu