الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 161
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُونَ فِي الدُّنْيَا ثَلَاثَةُ أَجْزَاءٍ: الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالَّذِي يَأْمَنُهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ الَّذِي إِذَا أَشْرَفَ لَهُ طَمَعٌ تَرَكَهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا میں ایمان والے تین قسم کے ہیں، وہ لوگ، جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور پھر کسی شک کا شکار نہیں ہوئے، اور انہوں نے اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ہمراہ، اللہ کی راہ میں جہاد کیا (اور دوسری قسم، وہ اہل ایمان ہیں) کہ دوسرے لوگ اپنے اموال اور اپنی جانوں کے حوالے سے اُن سے محفوظ ہوں (اور تیسری قسم، وہ اہل ایمان ہیں) کہ جب کوئی لالچ کی چیز، ان کے سامنے آئے، تو وہ اللہ کی رضا کے لیے اُسے ترک کر دیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”دراج“ ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، تاہم ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 161]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”دراج“ ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، تاہم ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 8/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 74، أخرجه مسند أحمد برقم: 10666»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 161 in Urdu