🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. بَابٌ فِي قَلْبِ الْمُؤْمِنِ وَغَيْرِهِ .
مؤمن اور غیر مؤمن کے دل (کی حالت اور کیفیت) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 224
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقُلُوبُ أَرْبَعَةٌ: قَلْبٌ أَجْرَدُ فِيهِ مِثْلُ السِّرَاجِ يُزْهِرُ، وَقَلْبٌ أَغْلَفُ مَرْبُوطٌ عَلَيْهِ غِلَافُهُ، وَقَلْبٌ مَنْكُوسٌ، وَقَلْبٌ مُصَفَّحٌ ; فَأَمَّا الْقَلْبُ الْأَجْرَدُ فَقَلْبُ الْمُؤْمِنِ فِيهِ سِرَاجُهُ فِيهِ نُورُهُ، وَأَمَّا الْقَلْبُ الْأَغْلَفُ فَقَلْبُ الْكَافِرِ، وَأَمَّا الْقَلْبُ الْمَنْكُوسُ فَقَلْبُ الْمُنَافِقِ عَرَفَ ثُمَّ أَنْكَرَ، وَأَمَّا الْقَلْبُ الْمُصَفَّحُ فَقَلْبٌ فِيهِ إِيمَانٌ وَنِفَاقٌ، فَمَثَلُ الْإِيمَانِ فِيهِ كَمَثَلِ الْبَقْلَةِ يَمُدُّهَا الْمَاءُ الطَّيِّبُ، وَمَثَلُ النِّفَاقِ فِيهِ كَمَثَلِ الْقَرْحَةِ يَمُدُّهَا الْقَيْحُ وَالدَّمُ، فَأَيُّ الْمَدَّتَيْنِ غَلَبَتْ عَلَى الْأُخْرَى غَلَبَتْ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دل چار قسم کے ہوتے ہیں، ایک وہ دل جو مجرد ہو، اس میں چراغ روشن ہوتا ہے، ایک وہ دل جو پردے میں ہوتا ہے، اُس پر اس کا غلاف چڑھا ہوتا ہے، ایک دل اوندھا ہوتا ہے، اور ایک دل کشادہ ہوتا ہے، جہاں تک مجرد دل کا تعلق ہے، تو وہ مومن کا دل ہے جس میں اس کا چراغ موجود ہوتا ہے اور اس میں اس کی روشنی ہوتی ہے، جہاں تک غلاف والے دل کا تعلق ہے، تو وہ کافر کا دل ہوتا ہے، جہاں تک اوندھے دل کا تعلق ہے، تو وہ منافق کا دل ہوتا ہے، جو (حق کو) پہچان لیتا ہے اور پھر انکار کر دیتا ہے، جہاں تک کشادہ دل کا تعلق ہے، تو وہ ایسا دل ہے، جس میں ایمان بھی ہوتا ہے اور نفاق بھی ہوتا ہے، اس میں موجود ایمان کی مثال سبزی کی مانند ہے، جسے صاف پانی بڑھا دیتا ہے، اور اس میں موجود نفاق کی مثال، اُس زخم کی مانند ہے، جس میں پیپ اور خون زیادہ ہوتا ہے، تو دونوں میں سے جس کی زیادتی، دوسرے پر غالب آ جائے، وہ حالت دوسری حالت پر غالب آ جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابی سلیم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 17/3 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 110/2 أورده المؤلف فى زوائد المسند 99، أخرجه مسند أحمد برقم: 10745، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1031»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 225
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَبَا أُمَامَةَ، إِنَّ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ مَنْ يَلِينُ لِي قَلْبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”اے ابوامامہ! وہ شخص بھی اہل ایمان میں شمار ہو گا، جس کا دل میرے لیے نرم ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 67/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7499 اوردة المؤلف فى زوائد المسند 97، أخرجه مسند أحمد برقم: 21796»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں