🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ زِيَادَةِ إِيمَانِ الْمُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ .
اہل ایمان میں سے، بعض کے ایمان کا، دوسروں سے زیادہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 226
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُونَ فِي الدُّنْيَا عَلَى ثَلَاثَةِ أَجْزَاءٍ: الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالَّذِي يَأْمَنُهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ الَّذِي إِذَا أَشْرَفَ لَهُ طَمَعٌ تَرَكَهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا میں مومنین تین قسم کے ہوتے ہیں (پہلی قسم) وہ لوگ، جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور پھر کسی شک کا شکار نہیں ہوتے ہیں، وہ اپنے اموال اور جانوں کے ہمراہ اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرتے ہیں (دوسری قسم) وہ لوگ کہ (دوسرے) لوگ اپنے اموال اور جانوں کے حوالے سے اُن سے محفوظ ہوں اور پھر (تیسری قسم) وہ لوگ کہ جب اُن کے سامنے لالچ کی کوئی چیز آ جائے، تو وہ اللہ تعالی کی خاطر اسے ترک کر دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”دراج“ ہے، جس کو یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 3/8 اورده المؤلف فى زوائد المسند 74، أخرجه مسند أحمد برقم: 10666»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 227
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا نَعْلَمُ شَيْئًا خَيْرًا مِنْ مِائَةٍ مِثْلِهِ إِلَّا الرَّجُلَ الْمُؤْمِنَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ فِي الْحَدِيثِ:" لَا نَعْلَمُ شَيْئًا خَيْرًا مِنْ أَلْفٍ مِثْلِهِ". وَمَدَارُهُ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جَدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہمیں ایسی کسی چیز کا علم نہیں ہے، جو اپنے ہی جیسی ”ایک سو“ چیزوں سے زیادہ بہتر ہو، البتہ مؤمن شخص کا معاملہ مختلف ہے“۔ یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی نے روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہمیں ایسی کسی چیز کا علم نہیں ہے، جو اپنے جیسی ”ایک ہزار“ چیزوں سے زیادہ بہتر ہو“۔
اس کی سند کا مدار، اسامہ بن زید بن اسلم، نامی راوی پر ہے اور وہ بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 109/2 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3500 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 147/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 98، أخرجه مسند أحمد برقم: 27838، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3524»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں