🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ، وَرَأَيْتُ النُّورَ الْأَعْظَمَ، وَإِذَا دُونَ الْحِجَابِ رَفْرَفَةُ الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، فَأَوْحَى إِلَيَّ مَا شَاءَ أَنْ يُوحِيَ " .
واقعہ معراج کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 238
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا أَنَا قَاعِدٌ إِذْ جَاءَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَكَزَ بَيْنَ كَتِفَيَّ، فَقُمْتُ إِلَى شَجَرَةٍ فِيهَا كَوَكْرَيِ الطَّيْرِ، فَقَعَدَ فِي أَحَدِهِمَا، وَقَعَدْتُ فِي الْآخَرِ، فَسَمَتْ وَارْتَفَعَتْ حَتَّى سَدَّتِ الْخَافِقَيْنِ، وَأَنَا أُقَلِّبُ طَرْفِي، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أَمَسَّ السَّمَاءَ لَمَسِسْتُ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ جِبْرِيلُ كَأَنَّهُ حِلْسٌ لَاطِئٌ، فَعَرَفْتُ فَضْلَ عِلْمِهِ بِاللَّهِ عَلَيَّ، وَفُتِحَ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ، وَرَأَيْتُ النُّورَ الْأَعْظَمَ، وَإِذَا دُونَ الْحِجَابِ رَفْرَفَةُ الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، فَأَوْحَى إِلَيَّ مَا شَاءَ أَنْ يُوحِيَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران جبرائیل آ گئے اور انہوں نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان ہاتھ مارا، تو میں اُٹھ کر ایک درخت کی طرف آیا، جس میں پرندوں کے گھونسلوں کی طرح کی دو چیزیں موجود تھیں، ان میں سے ایک میں وہ بیٹھ گئے اور دوسرے میں، میں بیٹھ گیا، وہ روانہ ہوا اور بلند ہونا شروع ہوا، یہاں تک کہ اس نے زمین و آسمان کے درمیان کا فاصلہ طے کر لیا، میں اپنی پلک جھپک سکتا تھا اور اگر میں آسمان کو چھونا چاہتا، تو چھو سکتا تھا، جبرائیل میری طرف متوجہ ہوئے، تو اُن کی حالت زمین پر بچھائی جانے والی پرانی چادر کی طرح تھی، تو مجھے اندازہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں انہیں علم کے حوالے سے مجھ پر فضیلت حاصل ہے، پھر آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھولا گیا، تو میں نے سب سے عظیم نور دیکھا اور وہاں حجاب سے پہلے موتیوں اور یاقوت کا بنا ہوا تخت تھا، پھر اللہ تعالیٰ کو جو منظور تھا اُس نے وہ چیز میری طرف وحی کی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6214، اورده المؤلف فى كشف الاستار 58»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 239
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: بَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ فِي بَيْتِي، فَفَقَدْتُهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَامْتَنَعَ مِنِّي النَّوْمُ مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَ عَرَضَ لَهُ بَعْضُ قُرَيْشٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَتَانِي فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَخْرَجَنِي، فَإِذَا عَلَى الْبَيْتِ دَابَّةٌ دُونَ الْبَغْلِ وَفَوْقَ الْحِمَارِ، فَحَمَلَنِي عَلَيْهِ ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَأَرَانِي إِبْرَاهِيمَ يُشْبِهُ خَلْقُهُ خَلْقِي، وَيُشْبِهُ خُلُقِي خُلُقَهُ، وَأَرَانِي مُوسَى آدَمَ، طَوِيلًا، سَبْطَ الشَّعْرِ، يُشَبَّهُ بِرِجَالِ أَزْدِ شَنُوءَةَ، وَأَرَانِي عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَبْعَةً، أَبْيَضَ، يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ، شَبَّهْتُهُ بِعُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيِّ، وَأَرَانِيَ الدَّجَّالَ مَمْسُوحَ الْعَيْنِ الْيُمْنَى، شَبَّهْتُهُ بِقَطَنِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَخَرُجَ إِلَى قُرَيْشٍ فَأُخْبِرُهُمْ بِمَا رَأَيْتُ" فَأَخَذْتُ بِثَوْبِهِ فَقُلْتُ: إِنِّي أُذَكِّرُكَ اللَّهَ، إِنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا يُكَذِّبُونَكَ، وَيُنْكِرُونَ مَقَالَتَكَ، فَأَخَافُ أَنْ يَسْطُوا بِكَ. قَالَ: فَضَرَبَ ثَوْبَهُ مِنْ يَدِي ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْهِمْ، فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ، فَأَخْبَرَهُمْ مَا أَخْبَرَنِي، فَقَامَ جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَوْ كُنْتَ شَابًّا كَمَا كُنْتَ، مَا تَكَلَّمْتَ بِمَا تَكَلَّمْتَ بِهِ وَأَنْتَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْنَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ مَرَرْتَ بِإِبِلٍ لَنَا فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ وَاللَّهِ، قَدْ وَجَدْتُهُمْ، قَدْ أَضَلُّوا بَعِيرًا لَهُمْ فَهُمْ فِي طَلَبِهِ". قَالَ: فَهَلْ مَرَرْتَ بِإِبِلٍ لِبَنِي فُلَانٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَجَدْتُهُمْ فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، قَدِ انْكَسَرَتْ لَهُمْ نَاقَةٌ حَمْرَاءُ، فَوَجَدْتُهُمْ وَعِنْدَهُمْ قَصْعَةٌ مِنْ مَاءٍ فَشَرِبْتُ مَا فِيهَا". قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا عِدَّتُهَا وَمَا فِيهَا مِنَ الرُّعَاةِ؟ قَالَ:" قَدْ كُنْتُ عَنْ عِدَّتِهَا مَشْغُولًا" فَقَامَ فَأُتِيَ بِالْإِبِلِ فَعَدَّهَا وَعَلِمَ مَا فِيهَا مِنَ الرُّعَاةِ، ثُمَّ أَتَى قُرَيْشًا فَقَالَ لَهُمْ:" سَأَلْتُمُونِي عَنْ إِبِلِ بَنِي فُلَانٍ، فَهِيَ كَذَا وَكَذَا، وَفِيهَا مِنَ الرِّعَاءِ فُلَانٌ وَفُلَانٌ، وَسَأَلْتُمُونِي عَنْ إِبِلِ بَنِي فُلَانٍ، فَهِيَ كَذَا وَكَذَا، وَفِيهَا مِنَ الرِّعَاءِ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ، وَهِيَ مُصَبِّحَتُكُمْ بِالْغَدَاةِ عَلَى الثَّنِيَّةِ". قَالَ: فَقَعَدُوا إِلَى الثَّنِيَّةِ يَنْظُرُونَ، أَصَدَقَهُمْ، فَاسْتَقْبَلُوا الْإِبِلَ فَسَأَلُوا: هَلْ ضَلَّ لَكُمْ بَعِيرٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَسَأَلُوا الْآخَرَ: هَلِ انْكَسَرَتْ لَكُمْ نَاقَةٌ حَمْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالُوا: فَهَلْ كَانَ عِنْدَكُمْ قَصْعَةٌ؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا وَاللَّهِ وَضَعْتُهَا فَمَا شَرِبَهَا أَحَدٌ، وَلَا هَرَاقُوهُ فِي الْأَرْضِ، وَصَدَّقَهُ أَبُو بَكْرٍ وَآمَنَ بِهِ، فَسُمِّيَ يَوْمَئِذٍ الصِّدِّيقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیده ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، اُس رات آپ میرے ہاں ٹھہرے ہوئے تھے، رات کے وقت میں نے آپ کو غیر موجود پایا، تو میں اس اندیشے کے تحت ساری رات سو نہیں سکی، کہ کہیں قریش میں سے کسی نے آپ کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو (جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: جبرائیل میرے پاس آئے، اُنہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے باہر لے گئے، گھر کے باہر ایک جانور موجود تھا، جو خچر سے کچھ چھوٹا اور گدھے سے کچھ بڑا تھا، جبرائیل نے مجھے اس پر سوار کروایا اور پھر روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچ گئے، انہوں نے مجھے سیدنا ابراہیم علیہ السلام دکھائے، اُن کی ظاہری شکل و صورت میری ظاہری شکل و صورت کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے، اور میرے اخلاق ان کے اخلاق کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں، جبرائیل نے مجھے سیدنا موسیٰ علیہ السلام دکھائے، جو گندمی رنگت کے طویل القامت شخص تھے، اُن کے بال سیدھے تھے، وہ ازدشنوہ قبیلے کے افراد کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے، جبرئیل نے مجھے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام بھی دکھائے تھے، وہ درمیانے قد اور سفید رنگ کے مالک تھے ُ، جو سرخی مائل تھا، میں انہیں عروہ بن مسعود ثقفی کے مشابہ قرار دے سکتا ہوں، جبرائیل نے مجھے دجال بھی دکھایا، اس کی دائیں آنکھ نہیں تھی، میں اسے قطن بن عبدالعزیٰ کے مشابہہ قرار دے سکتا ہوں، (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے فرمایا:) اب میں قریش کی طرف جانے لگا ہوں اور میں نے جو کچھ دیکھا ہے، اُنہیں اس کے بارے میں بتاؤں گا (سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا پکڑ لیا اور عرض کی: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتی ہوں، کہ اگر آپ اپنی قوم کے پاس گئے، تو وہ لوگ آپ کو جھوٹا قرار دیں گے اور آپ کی بات کا انکار کریں گے، تو مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں وہ آپ کو نقصان پہنچائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ سے اپنا کپڑا چھڑوایا، اور ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی وہی بات بتائی، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتائی تھی، تو جبیر بن مطعم کھڑا ہوا، اور بولا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر آپ ویسے ہی جوان ہوتے، جیسے پہلے تھے، تو آپ ہمارے درمیان رہتے ہوئے، وہ بات نہ کرتے جو آپ نے کی ہے۔
حاضرین میں سے ایک شخص بولا: اے سیدنا محمد! کیا آپ فلاں مقام پر ہمارے اونٹوں کے پاس سے بھی گزرے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں نے اُن لوگوں کو پایا کہ ان کا ایک اونٹ گم ہو گیا تھا اور وہ لوگ اُسے تلاش کر رہے تھے، اس شخص نے دریافت کیا: کیا آپ بنوفلاں کے اونٹوں کے پاس سے بھی گزرے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے اُن لوگوں کو فلاں، فلاں مقام پر پایا تھا، اُن کی سرخ اونٹنی (کر گردن) ٹوٹ گئی تھی، میں نے اُن لوگوں کو پایا کہ ان کے پاس پانی کا ایک پیالہ تھا، میں نے اُس پانی کو پیا تھا، اُن لوگوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیں کہ ان (اونٹوں) کی تعداد کتنی تھی؟ اُن کے ساتھ چرواہے کتنے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اُس وقت تو میں نے اُن کی گنتی نہیں کی تھی، لیکن پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، تو آپ کے سامنے وہ منظر آ گیا، آپ نے ان اونٹوں کی گنتی کی، اور ان کے ہمراہ موجود چرواہوں کا علم حاصل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے پاس تشریف لائے، آپ نے اُن سے فرمایا: تم نے مجھ سے بنو فلاں کے اونٹوں کے بارے میں دریافت کیا تھا، تو وہ اتنے، اتنے ہیں، اور ان کے ساتھ اتنے چرواہے ہیں، جو فلاں اور فلاں ہیں، تم نے مجھ سے بنو فلاں کے اونٹوں کے بارے میں دریافت کیا تھا، تو وہ اتنے ہیں اور ان کے ساتھ اتنے چرواہے ہیں، ابوقحافہ کا بیٹا ہے اور فلاں اور فلاں ہے، اور وہ لوگ کل صبح گھاٹی کے پاس تمہارے سامنے آ جائیں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ لوگ اُس گھاٹی کے پاس بیٹھ کر جائزہ لینے لگے، کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سچ بیان کیا ہے؟ اُن کے سامنے اونٹ آئے، تو ان مشرکین نے اُن لوگوں سے دریافت کیا: کیا تمہارا اونٹ گم ہوا تھا؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! پھر دوسرے لوگوں سے ان مشرکین نے دریافت کیا: کیا تمہاری سرخ اونٹنی (کی گردن) ٹوٹ گئی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! مشرکین نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی پیالہ تھا؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے رکھا تھا اور اُس میں سے کسی نے بھی نہیں پیا اور نہ ہی لوگوں نے اُسے زمین پر بہایا (پھر بھی اُس میں سے پانی کم ہو گیا تھا) تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی اور آپ پر ایمان رکھا، تو اُس دن اُن کا نام ”صدیق“ رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، جو متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 432/24434»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 240
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ رُؤْيَا هِيَ حَقٌّ فَاعْقِلُوهَا: أَتَانِي رَجُلٌ فَأَخَذَ بِيَدِي، فَاسْتَتْبَعَنِي حَتَّى أَتَى بِي جَبَلًا طَوِيلًا وَعْرًا، فَقَالَ لِي: ارْقَهْ، فَقُلْتُ: لَا أَسْتَطِيعُ، فَقَالَ: إِنِّي سَأُسَهِّلُهُ لَكَ، فَجَعَلْتُ كُلَّمَا رَقِيَتْ قَدَمَيَّ وَضَعْتُهَا عَلَى دَرَجَةٍ، حَتَّى اسْتَوَيْنَا عَلَى سَوَاءِ الْجَبَلِ، فَانْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِرِجَالٍ وَنِسَاءٍ مُشَقَّقَةٍ أَشْدَاقُهُمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَقُولُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِرِجَالٍ وَنِسَاءٍ مُسَمَّرَةٍ أَعْيُنُهُمْ وَآذَانُهُمْ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يُرُونَ أَعْيُنَهُمْ مَا لَا يَرَوْنَ، وَيُسْمِعُونَ آذَانَهُمْ مَا لَا يَسْمَعُونَ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِنِسَاءٍ مُعَلَّقَاتٍ بِعَرَاقِيبِهِنَّ، مُصَوَّبَةٍ رُءُوسُهُنَّ، تَنْهَشُ ثُدْيَانَهُنَّ الْحَيَّاتُ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَمْنَعُونَ أَوْلَادَهُنَّ مِنْ أَلْبَانِهِنَّ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِرِجَالٍ وَنِسَاءٍ مُعَلَّقَاتٍ بِعَرَاقِيبِهِنَّ، مُصَوَّبَةٍ رُءُوسُهُنَّ، يَلْحَسْنَ مِنْ مَاءٍ قَلِيلٍ وَحَمَأٍ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَصُومُونَ وَيُفْطِرُونَ قَبْلَ تَحِلَّةِ صَوْمِهِمْ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِرِجَالٍ وَنِسَاءٍ أَقْبَحِ شَيْءٍ مَنْظَرًا، وَأَقْبَحِهِ لَبُوسًا، وَأَنْتَنِهِ رِيحًا، كَأَنَّمَا رِيحُهُمُ الْمَرَاحِيضُ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الزَّانُونَ وَالزُّنَاةُ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِمَوْتَى أَشَدِّ شَيْءٍ انْتِفَاخًا، وَأَنْتَنِهِ رِيحًا. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ مَوْتَى الْكُفَّارِ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ نَرَى دُخَانًا وَنَسْمَعُ عُوَاءً. قُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: هَذِهِ جَهَنَّمُ فَدَعْهَا، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِرِجَالٍ نِيَامٍ تَحْتَ ظِلَالِ الشَّجَرِ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ مَوْتَى الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِجَوَارٍ وَغِلْمَانٍ يَلْعَبُونَ بَيْنَ نَهْرَيْنِ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: ذُرِّيَّةُ الْمُؤْمِنِينَ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِرِجَالٍ أَحْسَنِ شَيْءٍ وَجْهًا، وَأَحْسَنِهِ لَبُوسًا، وَأَطْيَبِهِ رِيحًا، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْقَرَاطِيسُ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ وَالصَّالِحُونَ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا فَإِذَا نَحْنُ بِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَشْرَبُونَ خَمْرًا وَيُغَنُّونَ، فَقُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: ذَاكَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، وَجَعْفَرٌ، وَابْنُ رَوَاحَةَ، فَمِلْتُ قِبَلَهُمْ، فَقَالُوا: قُدْنَا لَكَ، قُدْنَا لَكَ، ثُمَّ رَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا بِثَلَاثَةِ نَفَرٍ تَحْتَ الْعَرْشِ. قُلْتُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: ذَاكَ أَبُوكَ إِبْرَاهِيمُ، وَمُوسَى، وَعِيسَى، وَهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صبح کی نماز کے بعد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ نے بتایا: میں نے ایسا خواب دیکھا ہے، جو حق ہے، تو تم لوگ اسے یاد کر لو! ایک شخص میرے پاس آیا، اُس نے میرا ہاتھ پکڑا، اور مجھے ساتھ لے کر چل پڑا، یہاں تک کہ وہ ایک اونچے اور دشوار گزار پہاڑ کے پاس آیا، اُس نے مجھ سے کہا: آپ اس پر چڑھیں! میں نے کہا: میں ایسا نہیں کر سکتا، اُس نے کہا: میں اس کام کو آپ کے لیے آسان کر دوں گا، جب میں نے چڑھنا شروع کیا، تو میرا پاؤں کسی سیڑھی پر پڑتا تھا، یہاں تک کہ ہم لوگ پہاڑ کے اوپر پہنچ گئے، ہم چلتے ہوئے جا رہے تھے، اس دوران ہمارے سامنے کچھ مرد اور عورتیں آئے جن کی باچھیں چیری ہوئی تھیں، میں نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ اُس نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو وہ باتیں بیان کرتے تھے، جن کا انہیں علم نہیں ہوتا تھا، پھر ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہمارے سامنے کچھ مرد اور عورتیں آئے، جن کی آنکھیں اور کان جامد تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ اُس نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو اپنی آنکھوں کو وہ چیزیں دکھاتے تھے، جو انہوں نے دیکھی ہوئی نہیں ہوتی تھیں (یعنی جھوٹے خواب بیان کرتے تھے) اور اپنے کانوں کو وہ باتیں سناتے تھے، جو انہوں نے سنی ہوئی نہیں ہوتی تھیں (یعنی کوئی بات سننے کا جھوٹا دعوی کرتے تھے) پھر ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہمارے سامنے کچھ عورتیں آئیں، جو پنڈلیوں کے بل لٹکی ہوئی تھیں، اُن کے سر نیچے کی طرف تھے اور اُن کی چھاتیوں کو سانپ نوچ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ فرشتے نے بتایا: یہ وہ عورتیں ہیں، جو اپنی اولاد کو اپنا دودھ نہیں پلاتی تھیں۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) پھر ہم چلتے رہے، ہمارے سامنے ایسے مرد اور عورتیں آئے، جو پنڈلیوں کے بل لٹکے ہوئے تھے، اُن کے سر نیچے کی طرف تھے، وہ تھوڑا سا پانی اور کیچڑ چاٹ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ اس نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو روزہ رکھتے تھے اور افطاری کا وقت ہونے سے پہلے روزہ ختم کر دیتے تھے، پھر ہم چلتے رہے، ہمارے سامنے کچھ مرد اور عورتیں آئے جن کا منظر دیکھنے میں انتہائی برا تھا، اُن کا لباس انتہائی برا تھا، اُن کی بو انتہائی بدبودار تھی، یوں محسوس ہوتا تھا کہ ان کی بو بیت الخلا کی بو ہو، میں نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ اس نے بتایا: یہ زنا کرنے والے مرد اور زنا کرنے والی عورتیں ہیں، پھر ہم چلتے رہے، ہمارے سامنے کچھ مردے آئے جو بہت زیادہ پھولے ہوئے تھے اور انتہائی بدبودار تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ اُس نے بتایا: یہ کفار کے مرے ہوئے لوگ ہیں، پھر ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہم نے دھواں دیکھا اور چیخ و پکار سنی میں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ جہنم ہے، آپ اسے رہنے دیں، پھر ہم چلتے رہے، ہمارے سامنے کچھ افراد آئے، جو ایک درخت کے سائے میں سوئے ہوئے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ مسلمانوں کے مرحومین ہیں، پھر ہم چلتے رہے، تو ہمارے سامنے کچھ بچے اور بچیاں آئے، جو دو نہروں کے درمیان کھیل رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ اُس نے بتایا: یہ اہل ایمان کی اولاد ہیں (یعنی مسلمانوں کے وہ بچے ہیں، جو بچپن میں فوت ہو گئے تھے) پھر ہم چلتے رہے، تو ہمارے سامنے کچھ ایسے افراد آئے جن کے چہرے خوبصورت تھے، لباس خوبصورت تھا، خوشبو انتہائی پاکیزہ تھی، اُن کے چہرے قرطاس (اس سے مراد کاغذ بھی ہو سکتا ہے اور مصر کی مخصوص چادر بھی ہو سکتی ہے) محسوس ہوتے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ اس نے بتایا: یہ صدیقین، شہداء اور صالحین ہیں، پھر ہم چلتے رہے، ہمارے سامنے تین افراد آئے، جو مشروب پی رہے تھے اور کچھ (ترنم کے ساتھ) پڑھ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ اُس نے بتایا: یہ زید بن حارثہ، جعفر (طیار) اور ابن رواحہ ہیں، میں اُن کی طرف جانے لگا، تو اُنہوں (یعنی فرشتوں) نے کہا: ہم آپ کو لے کر چلتے ہیں، ہم آپ کو لے کر چلتے ہیں۔ میں نے اپنا سر اٹھایا، تو عرش کے نیچے تین افراد موجود تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ اُس نے بتایا: یہ آپ کے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ہیں اور یہ حضرات آپ کا انتظار کر رہے ہیں (راوی کہتے ہیں:) اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ان سب پر نازل ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبرانى فى معجمه الكبيرة 7667، 7666، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7666، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7491، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3500»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 241
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبُرَاقِ، فَحَمَلَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ مَكَانًا مُطَأْطِئًا طَالَتْ يَدَاهَا وَقَصُرَتْ رِجْلَاهَا حَتَّى تَسْتَوِيَ بِهِ، وَإِذَا بَلَغَ مَكَانًا مُرْتَفِعًا قَصُرَتْ يَدَاهَا وَطَالَتْ رِجْلَاهَا حَتَّى تَسْتَوِيَ، ثُمَّ عَرَضَ لَهُ رَجُلٌ عَنْ يَمِينِ الطَّرِيقِ فَجَعَلَ يُنَادِيهِ: يَا مُحَمَّدُ، إِلَى الطَّرِيقِ، مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: امْضِ وَلَا تَكَلَّمْ، ثُمَّ عَرَضَ لَهُ رَجُلٌ عَنْ يَسَارِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ لَهُ: إِلَى الطَّرِيقِ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: امْضِ وَلَا تُكَلِّمْ أَحَدًا، ثُمَّ عَرَضَتْ لَهُ امْرَأَةٌ حَسْنَاءُ جَمْلَاءُ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي عَنْ يَمِينِ الطَّرِيقِ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا. قَالَ: تِلْكَ الْيَهُودُ دَعَتْكَ إِلَى دِينِهِمْ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي دَعَاكَ عَنْ يَسَارِ الطَّرِيقِ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: تِلْكَ النَّصَارَى دَعَتْكَ إِلَى دِينِهِمْ، هَلْ تَدْرِي مَنِ الْمَرْأَةُ الْحَسْنَاءُ الْجَمْلَاءُ؟ قَالَ: تِلْكَ الدُّنْيَا دَعَتْكَ إِلَى نَفْسِهَا، ثُمَّ انْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَإِذَا هُوَ بِنَفَرٍ جُلُوسٍ فَقَالُوا: مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، فَإِذَا فِي النَّفَرِ الْجُلُوسِ شَيْخٌ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا أَبُوكَ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ سَأَلَهُ مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا مُوسَى، ثُمَّ سَأَلَهُ مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَدَافَعُوا حَتَّى قَدَّمُوا مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَتَوْا بِأَشْرِبَةٍ، فَاخْتَارَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّبَنَ، قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ، ثُمَّ قِيلَ لَهُ: قُمْ إِلَى رَبِّكَ فَقَامَ فَدَخَلَ، ثُمَّ جَاءَ فَقِيلَ لَهُ: مَاذَا صَنَعْتَ؟ فَقَالَ: فُرِضَتْ عَلَى أُمَّتِي خَمْسُونَ صَلَاةً، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ ; فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ هَذَا، فَرَجَعَ ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: مَاذَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: رَدَّهَا إِلَى خَمْسٍ وَعِشْرِينَ صَلَاةً، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ، فَرَجَعَ ثُمَّ جَاءَ حَتَّى رَدَّهَا إِلَى خَمْسٍ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ، فَقَالَ: قَدِ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي مِمَّا أُرَاجِعُهُ، وَقَدْ قَالَ لِي:" لَكَ بِكُلِّ رَدَّةٍ رَدَدْتَهَا مَسْأَلَةٌ أُعْطِيكَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَمَعَ الْإِرْسَالِ فِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس براق لے کر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر سوار کروایا، جب وہ کسی نشیبی جگہ پر پہنچتا تھا، تو اس کے ہاتھ لمبے ہو جاتے تھے اور ٹانگیں چھوٹی ہو جاتی تھیں، اور جب کوئی بلند جگہ آتی تھی، تو اس کے ہاتھ چھوٹے ہو جاتے تھے اور ٹانگیں لمبی ہو جاتی تھیں، یہاں تک کہ وہ سیدھا ہو جاتا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دائیں طرف ایک شخص آیا، اس نے آپ کو پکار کر کہا: اے سیدنا محمد! اس طرف آئیے! اُس نے دو مرتبہ یہ کہا:، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ چلتے رہیے اور کلام نہ کریں! پھر راستے کے بائیں طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص آیا، اور اُس نے یہ کہا: اے سیدنا محمد! اس طرف آئیے! سیدنا جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ چلتے رہیے! اور کسی کے ساتھ کلام نہ کریں! پھر ایک حسین و جمیل عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئی، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں کہ راستے کے دائیں طرف جو شخص تھا، وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جی نہیں! سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: وہ یہودی تھے، جو آپ کو اپنے دین کی طرف دعوت دے رہے تھے، پھر سیدنا جبرائیل نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں، وہ شخص کون تھا؟ جو راستے کے بائیں طرف آپ کو بلا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا جبرائیل نے بتایا: وہ عیسائی تھے، جو آپ کو اپنے دین کی طرف بلا رہے تھے کیا آپ جانتے ہیں؟ وہ حسین و جمیل عورت کون تھی؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: وہ دنیا تھی، جو آپ کو اپنی طرف بلا رہی تھی، پھر ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہم بیت المقدس آ گئے، وہاں کچھ افراد بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: ”امی نبی“ کو خوش آمدید! ان بیٹھے ہوئے لوگوں کے درمیان ایک عمر رسیدہ صاحب بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو سیدنا جبرائیل نے بتایا: یہ آپ کے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہیں، پھر نماز کھڑی ہوئی، تو ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (امامت کے لئے) آگے کر دیا۔ پھر فرشتے کچھ مشروب لے کر آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ کو اختیار کیا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ نے فطرت کی پیروی کی ہے، پھر آپ سے کہا: گیا: آپ اُٹھ کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوں، آپ اُٹھے اور اندر داخل ہو گئے، جب آپ تشریف لائے تو آپ سے دریافت کیا گیا: آپ نے کیا کیا (یعنی آپ کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت پر پچاس نمازیں فرض کی گئی ہیں، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے کہا: آپ اپنے پروردگار کے پاس واپس جائیں اور اس سے اپنی امت کے لیے تخفیف مانگیں! کیونکہ آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، آپ واپس تشریف لے گئے، جب آپ آئے، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے دریافت کیا: کیا بنا؟ آپ نے بتایا: پروردگار نے انہیں پچیس میں تبدیل کر دیا ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے کہا: آپ اپنے پروردگار کے پاس واپس جایئے اور اُس سے اپنی امت کے لئے تخفیف مانگیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس گئے، پھر آئے، یہاں تک کہ پروردگار نے جب پانچ نمازیں فرض کر دیں، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے کہا: آپ اپنے پروردگار کے پاس واپس جائیں اور اس سے اپنی امت کے لئے تخفیف مانگیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بار، بار جانے کی وجہ سے، اب مجھے اپنے پروردگار سے حیا آتی ہے جبکہ پروردگار نے مجھے یہ فرما دیا ہے: ”میں نے جب بھی تمہیں واپس کیا، تو ہر مرتبہ کے عوض میں، ایک سوال کا حق دیتا ہوں جو میں پورا کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ابن ابولیلی کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، ایک تو اس میں ”ارسال“ پایا جاتا ہے دوسرا اس میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 3879، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3891»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
وَعَنْ صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: لَمَّا عُرِضَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَاءُ ثُمَّ الْخَمْرُ ثُمَّ اللَّبَنُ، أَخَذَ اللَّبَنَ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: أَصَبْتَ (أَخَذْتَ) الْفِطْرَةَ، وَبِهَا غُذِّيَتْ كُلُّ دَابَّةٍ، وَلَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوِيتَ وَغَوِيَتْ أُمَّتُكَ، وَكُنْتَ مِنْ أَهْلِ هَذِهِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْوَادِي الَّذِي يُقَالُ لَهُ: وَادِي جَهَنَّمَ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا هُوَ يَلْتَهِبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (معراج کی رات) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پانی، پھر شراب اور پھر دودھ پیش کیا گیا، تو آپ نے دودھ لے لیا، سیدنا جبرائیل نے آپ سے کہا: آپ فطرت تک پہنچ گئے ہیں، اسی کے ذریعے ہر جانور کو غذا دی جاتی ہے، اگر آپ شراب لے لیتے، تو آپ بھی گمراہ ہو جاتے، اور آپ کی اُمت بھی گمراہ ہو جاتی، اور پھر آپ نے یہاں کا رہنے والا ہو جانا تھا، انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے ”وادی“ کی طرف اشارہ کیا، جس کا نام وادی جہنم تھا، میں نے اُس کی طرف نظر کی، تو وہ بھڑک رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7313، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7313»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 243
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُرْطٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى، فَلَمَّا رَجَعَ كَانَ بَيْنَ الْمَقَامِ وَزَمْزَمَ، جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ، فَطَارَا بِهِ حَتَّى بَلَغَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ:" سَمِعْتُ تَسْبِيحًا فِي السَّمَاوَاتِ الْعُلَى مَعَ تَسْبِيحٍ كَثِيرٍ، سَبَّحَتِ السَّمَاوَاتُ الْعُلَى مِنْ ذِي الْمَهَابَةِ مُشْفِقَاتٍ لِذِي الْعُلَا بِمَا عَلَا سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْكِينُ بْنُ مَيْمُونٍ، ذَكَرَ لَهُ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: إِنَّهُ مُنْكَرٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن قرط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد اقصیٰ کی طرف سیر کروائی گئی، جب آپ واپس آئے، تو آپ مقام ابراہیم اور زم زم کے کنویں کے درمیان کھڑے ہوئے، سیدنا جبرائیل آپ کے دائیں طرف تھے اور سیدنا میکائیل آپ کے بائیں طرف تھے، یہ دونوں حضرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر پرواز کر گئے، یہاں تک کہ آپ ساتوں آسمانوں تک پہنچ گئے، جب آپ واپس تشریف لائے، تو آپ نے بتایا: میں نے اوپر کے آسمانوں میں بہت سی تسبیح کے ہمراہ یہ تسبیح بھی سنی، ”اوپر والے آسمان ہیبت والی ذات کی تسبیح بیان کرتے ہیں، بلندی والی ذات سے ڈرتے ہوئے، اُس کے حوالے سے جو بلندی اُسے حاصل ہے، وہ ہر عیب سے پاک ہے اور بلند و برتر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسکین بن میمون ہے، امام ذہبی نے اس کے حوالے سے یہ روایت ذکر کی ہے اور یہ کہا: ہے: یہ منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 3742، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3754»

الحكم على الحديث:
إسناده منکر۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 244
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي، انْتَهَيْتُ إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى، فَإِذَا نَبِقُهَا أَمْثَالُ الْقِلَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ زَيْنَبُ بِنْتُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جب مجھے سیر کروائی گئی، تو میں سدرۃ المنتہی تک پہنچا، تو اُس کے بیر گھڑوں کی مانند (یعنی بڑے) تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک خاتون زینب بنت سلیمان بن علی بن عبداللہ بن عباس ہیں، میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10683»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 245
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي، فَانْتَهَيْتُ إِلَى قَصْرٍ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ يَتَلَأْلَأُ نُورًا، وَأُعْطِيتُ ثَلَاثًا: إِنَّكَ سَيِّدُ الْمُرْسَلِينَ، وَإِمَامُ الْمُتَّقِينَ، وَرَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَقَائِدُ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِلَالٌ الصَّيْرَفِيُّ عَنْ أَبِي كَثِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ. لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس رات مجھے سیر کروائی گئی، تو میں موتیوں کے بنے ہوئے ایک محل تک آیا، جس کا نور جھلملا رہا تھا، مجھے تین چیزیں دی گئیں (اور یہ کہا: گیا:) تم تمام رسولوں کے سردار اور تمام پرہیز گار لوگوں کے امام ہو، تمام جہانوں کے پروردگار کے رسول ہو، اور چمکدار پیشانی والوں کے قائد ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس کو ہلال صیرفی نے ابوکثیر انصاری سے نقل کیا ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 245]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 60»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 246
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ:" مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِالْمَلَأِ الْأَعْلَى وَجِبْرِيلُ كَالْحِلْسِ الْبَالِي مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رحمۃ علیہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جس رات مجھے سیر کروائی گئی، (اُس رات میں) میں فرشتوں کے گروہ کے پاس سے گزرا، تو جبرائیل، اللہ تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے وہ پرانی چادر کی مانند تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4679»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں