الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابٌ فِي الرُّؤْيَةِ .
دیدار کا بیان
حدیث نمبر: 247
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَأَيْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار کا دیدار کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 247]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 247]
تخریج الحدیث: «ورده المؤلف فى كشف الاستار 285/1290 اورده المؤلف فى زوائد المسند 108، أخرجه مسند أحمد برقم: 2575»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 248
وَعَنْ عِكْرِمَةَ:" وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ". قَالَ: شَيْءٌ أُرِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْيَقَظَةِ، رَآهُ بِعَيْنَيْهِ حِينَ ذُهِبَ بِهِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى عِكْرِمَةَ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى عِكْرِمَةَ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
عکرمہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”وہ خواب جو ہم نے تمہیں دکھایا ہے، انہیں ہم نے لوگوں کے لئے آزمائش بنایا ہے“ عکرمہ فرماتے ہیں: یہ وہ چیز ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیداری کے دوران دکھائی گئی تھی، آپ نے اسے اپنی ظاہری آنکھوں کے ساتھ دیکھا تھا، یہ اُس وقت کی بات ہے، جب آپ کو بیت المقدس لے جایا گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے عکرمہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 248]
یہ روایت امام أحمد نے عکرمہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 110»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 249
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَبَّهُ مَرَّتَيْنِ: مَرَّةً بِبَصَرِهِ، وَمَرَّةً بِفُؤَادِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا جَهْوَرِ بْنِ مَنْصُورٍ الْكُوفِيِّ، وَجَهْوَرُ بْنُ مَنْصُورٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا جَهْوَرِ بْنِ مَنْصُورٍ الْكُوفِيِّ، وَجَهْوَرُ بْنُ مَنْصُورٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ فرماتے تھے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دو مرتبہ دیکھا ہے، ایک مرتبہ اپنی بصارت کے ساتھ، اور ایک مرتبہ دل کے ساتھ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جمہور بن منصور کوفی کا معاملہ مختلف ہے، اس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 249]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12564 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5761، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11455، 12564، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5757»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 250
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَظَرَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -. قَالَ عِكْرِمَةُ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: نَظَرَ مُحَمَّدٌ إِلَى رَبِّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، جَعَلَ الْكَلَامَ لِمُوسَى، وَالْخُلَّةَ لِإِبْرَاهِيمَ، وَالنَّظَرَ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، رَوَى ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ تَوْثِيقَهُ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الطَّهْرَانِيِّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے“۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لیے کلام، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے لیے خلت (یعنی خلیل ہونا) اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دیدار مخصوص کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے، ابن ابوحاتم نے ابوعبداللہ طبرانی کے حوالے سے اس کی توثیق نقل کی ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 250]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 9396، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12018، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9392»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف