🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابٌ فِي عَظَمَةِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - .
اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان’ وہ ہر عیب سے پاک ہے اور بلند و برتر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 251
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: هَلْ تَرَى رَبَّكَ؟ قَالَ: إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سَبْعِينَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ، لَوْ رَأَيْتُ أَدْنَاهَا لَاحْتَرَقْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَائِدٌ الْأَعْمَشُ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: عِنْدَهُ أَحَادِيثُ مَوْضُوعَةٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يَهِمُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے جبرائیل سے دریافت کیا: کیا تم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے اور اس کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں، اگر میں اُن میں سے (اپنی طرف والے) سب سے قریب والے (حجاب) کو دیکھ لوں، تو میں جل جاؤں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں اعمش کو ساتھ لے کر چلنے والا شخص موجود ہے، امام ابوداؤود فرماتے ہیں: اس سے موضوع احادیث منقول ہیں، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الاماء الطبراني فى معجم الاوسط 6407، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6403»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 252
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دُونَ اللَّهِ سَبْعُونَ أَلْفَ حِجَابٍ مِنْ نُورٍ وَظُلْمَةٍ، مَا تَسْمَعُ نَفْسٌ شَيْئًا مِنْ حِسِّ تِلْكَ الْحُجُبِ إِلَّا زَهَقَتْ نَفْسُهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلٍ أَيْضًا، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات سے پہلے نور اور ظلمت کے ستر ہزار حجاب ہیں، جو بھی شخص ان حجابوں میں سے کسی کی آہٹ بھی سنے گا، اُس کی جان رخصت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5802 اخرجه الامام ابويعليٰ فى مسنده 7487، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5802، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3440، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 235/1، 5587/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 253
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، هَلِ احْتَجَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْ خَلْقِهِ بِشَيْءٍ غَيْرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَلَائِكَةِ الَّذِينَ حَوْلَ الْعَرْشِ سَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نَارٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ظُلْمَةٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ الْإِسْتَبْرَقِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ السُّنْدُسِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَبْيَضَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَحْمَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَصْفَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَخْضَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ضِيَاءٍ اسْتَضَاءَهَا مِنْ ضَوْءِ النَّارِ وَالنُّورِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ثَلْجٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ مَاءٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ غَمَامٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ بَرَدٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ عَظَمَةِ اللَّهِ الَّتِي لَا تُوصَفُ" قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْمَلَكِ الَّذِي يَلِيهِ؟ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصْدَقْتُ فِيمَا أَخْبَرْتُكَ يَا يَهُودِيُّ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَلِيهِ إِسْرَافِيلُ، ثُمَّ جِبْرِيلُ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ، ثُمَّ مَلَكُ الْمَوْتِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق سے آسمانوں اور زمین کے علاوہ، کسی اور چیز کے ذریعے بھی حجاب کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس کی ذات اور عرش کے اردگرد موجود فرشتوں کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں آگ کے 70 حجاب ہیں، ظلمت کے 70 حجاب ہیں، استبرق کے رفرف کے 70 حجاب ہیں، سندس کے رفرف کے 70 حجاب ہیں۔ سفید قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، سرخ قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، زرد قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، سبز قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، روشنی کے 70 حجاب ہیں، جس سے آگ اور نور دونوں روشنی حاصل کرتے ہیں، برف کے 70 حجاب ہیں، پانی کے 70 حجاب ہیں، بادل کے 70 حجاب ہیں، اولوں کے 70 حجاب ہیں، اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کے 70 حجاب ہیں، جن کی صفت بیان نہیں کی جا سکتی ہے، اس شخص نے کہا: آپ مجھے اس فرشتے کے بارے میں بتائیے! جو اُس کے قریب ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے یہودی! میں نے تمہیں جو بیان کیا ہے، کیا میں نے سچ کہا: ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے سب سے زیادہ قریب اسرافیل ہے، پھر جبرائیل ہے، پھر میکائیل ہے اور پھر ملک الموت (یعنی عزرائیل) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن ادریس ہے، جسے امام أحمد نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان کہتے ہیں: یہ حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8942، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8937»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں