🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. بَابٌ فِي الْمُنْجِيَاتِ وَالْمُهْلِكَاتِ .
نجات دلانے والی چیزوں اور ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 313
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ; فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتٌ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَمَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں، تین چیزیں کفارہ بنے والی ہیں، تین چیزیں درجات (میں اضافہ کا باعث) ہیں، جہاں تک ہلاکت کا شکر کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایسی کنجوسی ہے، جس کی اطاعت کی جائے، اور ایسی نفسانی خواہش ہے، جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنے بارے میں خود پسندی کا شکار ہونا ہے، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غضب یا رضامندی کے عالم میں (یعنی ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی یا خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا، پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ہے، جہاں تک کفارہ بنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، اور قدم اُٹھا کر (یعنی زیادہ دور سے چل کے) باجماعت نماز کے لیے جانا ہے، جہاں تک درجات (میں اضافہ کا باعث بننے) والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک تو ابن لہیعہ ہے اور دوسرا ایک ایسا راوی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5754، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5750»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 314
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" ثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ ; فَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَوَاتِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَقَالَ:" إِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ مِنَ الْخُيَلَاءِ"، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ وَزِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں کفارہ ہیں، تین چیزیں درجات میں اضافہ کا باعث ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں اور تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، جہاں تک کفارہ بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، قدم اُٹھا کر (یعنی دور سے چل کے) جمعہ (یا با جماعت نماز) کی ادائیگی کے لئے جانا ہے، جہاں تک درجات میں اضافہ کا باعث بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا، اور رات میں اُس وقت (نفل) نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غصہ اور رضامندی (ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی اور خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا اور پوشیدہ و علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا ہے، جہاں تک ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو ایسی کنجوسی، جس کی اطاعت کی بجائے، ایسی نفسانی خواہش، جس کی پیروی کی جائے، اور آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا، تکبر کا حصہ ہے“۔
اس روایت کی سند میں، ایک راوی زائدہ بن ابورقاد ہے، اور ایک راوی زیاد نمیری ہے، ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «أخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5452 اورده المؤلف فى كشف الاستار 80 اورده المنذري فى الترغيب والترهيب 161/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5448، 5750، 5988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6491»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 315
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُهْلِكَاتُ ثَلَاثٌ: إِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ، وَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزیں تین ہیں، آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا، بخل کی اطاعت کیا جانا، اور نفسانی خواہش کی پیروی کی جانا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 82 اورده ابونعيم فى الحلية 2193 اورده المؤلف فى كشف الاستار 83، أخرجه مسند البزار برقم: 3366، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 210»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 316
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَى كِلَاهُمَا: مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول روایت اور سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت دونوں کی سند میں، ایک راوی محمد بن عون خراسانی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 9/2501»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں