🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ فِي الْمُنْجِيَاتِ وَالْمُهْلِكَاتِ .
نجات دلانے والی چیزوں اور ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 313
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ; فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتٌ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَمَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں، تین چیزیں کفارہ بنے والی ہیں، تین چیزیں درجات (میں اضافہ کا باعث) ہیں، جہاں تک ہلاکت کا شکر کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایسی کنجوسی ہے، جس کی اطاعت کی جائے، اور ایسی نفسانی خواہش ہے، جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنے بارے میں خود پسندی کا شکار ہونا ہے، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غضب یا رضامندی کے عالم میں (یعنی ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی یا خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا، پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ہے، جہاں تک کفارہ بنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، اور قدم اُٹھا کر (یعنی زیادہ دور سے چل کے) باجماعت نماز کے لیے جانا ہے، جہاں تک درجات (میں اضافہ کا باعث بننے) والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک تو ابن لہیعہ ہے اور دوسرا ایک ایسا راوی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5754، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5750»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔


Majma al-Zawa'id Hadith 313 in Urdu