🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

78. بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ .
کبیرہ گناہوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 389
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ، فَإِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ لَهُ مَا سِوَى ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَمْ يَكُنْ سَاحِرًا يَتَّبِعُ السَّحَرَةَ، وَلَمْ يَحْقِدْ عَلَى أَخِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ اگر کسی شخص میں ان میں سے کوئی ایک بھی چیز نہ ہو، تو پھر (اُس کے علاوہ، اُس شخص کے گناہوں میں سے) اللہ تعالیٰ جس کی چاہے گا، مغفرت کر دے گا، جو شخص ایسی حالت میں انتقال کرتا ہے، کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار نہ دیتا ہو، اور وہ جادو کرنے والا نہ ہو کہ جادوگروں کے پیچھے جاتا ہو، اور وہ اپنے بھائی کے خلاف دشمنی کا اظہار نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابی سلیم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 389]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13004، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 917، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13004، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 921، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 98»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 390
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَبَائِرُ سَبْعٌ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَقَذَفُ الْمُحْصَنَةِ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَالرُّجُوعُ إِلَى الْأَعْرَابِيَّةِ بَعْدَ الْهِجْرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کبیرہ گناہ سات ہیں، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، اُس جان کو قتل کرنا، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے، البتہ اُس کے حق کا معاملہ مختلف ہے، پاک دامن عورت پر الزام لگانا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، اور ہجرت کرنے کے بعد دیہاتی زندگی کی طرف لوٹ جانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اُس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 390]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5709، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5705»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 391
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْكَبَائِرُ؟ قَالَ:" الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَالْإِيَاسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ، وَالْقَنُوطُ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کبیرہ گناہ کون سے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ناامید ہونا، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 106»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 392
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْكَبَائِرُ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَالْأَمْنُ مِنْ مَكْرِ اللَّهِ، وَالْقُنُوطُ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ، وَالْيَأْسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ. وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے (خود کو) محفوظ سمجھنا، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا اور اس کی مہربانی سے ناامید ہونا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سب سے بڑے کبیرہ گناہ“ اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8783، 8784، 8785»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 393
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَلَا تَزْنُوا، وَلَا تَسْرِقُوا، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، فَمَنْ فَعَلَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَأُقِيمَ عَلَيْهِ حَدُّهُ ; فَهُوَ كَفَّارَةٌ، وَمَنْ سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَحِسَابُهُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا ضَمِنْتُ لَهُ عَلَى اللَّهِ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: میں تم لوگوں سے اس بات پر بیعت لوں گا کہ تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، اور تم کسی ایسی جان کو قتل نہیں کرو گے، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے، اور تم زنا نہیں کرو گے، اور تم چوری نہیں کرو گے، اور تم نشہ آور چیز نہیں پیو گے، جو شخص ان میں سے کوئی کام کرے گا اور پھر اُس پر حد قائم ہو جائے، تو وہ کفارہ بن جائے گی، اور جس شخص کی اللہ تعالیٰ پردہ پوشی کر لے، تو اُس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا، جو شخص ان میں سے کوئی بھی کام نہیں کرے گا، تو میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ اسے عمرو بن شعیب نے، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 923، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 927»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 394
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُطْفَأُ نَارُهُ، وَلَا تَمُوتُ دِيدَانُهُ، وَلَا يُخَفَّفُ عَذَابُهُ - الَّذِي يُشْرِكُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَرَجُلٌ جَرَّ رَجُلًا إِلَى سُلْطَانٍ بِغَيْرِ ذَنْبٍ فَقَتَلَهُ، وَرَجُلٌ عَقَّ وَالِدَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سِنَانٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس شخص کی آگ نہیں بجھے گی، اُس کے کیڑے نہیں مریں گے، اور اس کے عذاب میں تخفیف نہیں ہو گی، وہ شخص جو کسی کو اللہ کا شریک قرار دیتا ہو، یا وہ شخص جو کسی بے گناہ کو پکڑ کر حاکم وقت کے پاس لے جاتا ہے، اور وہ حاکم اُسے قتل کر دیتا ہے، اور وہ شخص جو اپنے والدین کا نافرمان ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سنان ہے، اسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «اخرجة الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5993، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5990»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 395
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْإِيمَانِ وَالنُّذُورِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن انیس جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بڑے کبیرہ گناہوں میں، اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور جھوٹی قسم اٹھانا شامل ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ مکمل روایت، قسموں اور نذروں سے متعلق باب میں آئے گی، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 3237، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3020، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15613، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7878، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3261»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 396
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي عَمَلًا إِذَا أَنَا عَمِلْتُهُ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ. قَالَ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا وَإِنْ عُذِّبْتَ وَحُرِّقْتَ، أَطِعْ وَالِدَيْكَ وَإِنْ أَخْرَجَاكَ مِنْ مَالِكَ وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ هُوَ لَكَ، لَا تَتْرُكِ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ، لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ ; فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ، لَا تُنَازِعِ الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَإِنْ رَأَيْتَ أَنَّهُ لَكَ، أَنْفِقْ مِنْ طَوْلِكَ عَلَى أَهْلِكَ، وَلَا تَرْفَعْ عَنْهُمْ عَصَاكَ، أَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَقَالَ الثَّوْرِيُّ: كَانَ صَدُوقًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجیے! کہ جب میں اس پر عمل کر لوں، تو میں جنت میں داخل ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دو! خواہ تمہیں عذاب دیا جائے، یا تمہیں جلا دیا جائے، اور اپنے ماں باپ کی اطاعت کرو! اگرچہ وہ تمہیں تمہارے مال سے اور تمہاری ہر چیز سے باہر نکال دیں، اور تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دیتا ہے، اُس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم شراب نہ پینا، کیونکہ یہ تمام برائیوں کی کنجی ہے، اور تم حکومت کے بارے میں، اُس کے متعلقہ افراد سے جھگڑا نہ کرنا، اگرچہ تم یہ سمجھ رہے ہو کہ تمہیں اُس کا حق ہے، اور تم اپنی گنجائش میں سے، اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا، اور اُن سے اپنا عصا نہ اُٹھانا، انہیں اللہ تعالیٰ کا ڈر دلاتے رہنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، ثوری فرماتے ہیں: وہ صدوق تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7956، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7952»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 397
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَكْبَرَ الْكَبَائِرِ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَمَنْعُ فَضْلِ الْمَاءِ، وَمَنْعُ الْفَحْلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بڑے کبیرہ گناہ یہ ہیں، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، اضافی پانی نہ دینا، اور نر جانور کو (جفتی کے لیے) نہ دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے، وہ ضعیف ہے، کسی نے اُس کی توثیق نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 397]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 107، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4437»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 398
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَعَصَى إِمَامَهُ وَمَاتَ عَاصِيًا، وَأَمَةٌ أَوْ عَبْدٌ أَبَقَ مِنْ سَيِّدِهِ فَمَاتَ، وَامْرَأَةٌ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدْ كَفَاهَا أَمْرَ الدُّنْيَا فَتَبَرَّجَتْ بَعْدَهُ. وَثَلَاثَةٌ لَا يُسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ نَازَعَ اللَّهَ رِدَاءَهُ ; فَإِنَّ رِدَاءَهُ الْكِبْرُ، وَإِزَارَهُ الْعِزُّ، وَرَجُلٌ كَانَ فِي شَكٍّ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ، وَالْقَنُوطُ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، فَجَعَلَهُمَا حَدِيثَيْنِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین افراد ہیں، جن کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا وہ شخص جو جماعت سے الگ ہو جائے، اپنے امام کی نافرمانی کرے، اور گناہ گار ہونے کے عالم میں مر جائے، وہ کنیز یا غلام، جو اپنے آقا کو چھوڑ کر مفرور ہو جائے، اور اسی حالت میں مر جائے، وہ عورت جس کا شوہر اس کے پاس موجود نہ ہو، اور شوہر نے اُس عورت کی ضروریات فراہم کی ہوئی ہوں، تو شوہر کی غیر موجودگی میں وہ زینت کا اظہار کرے، تین افراد ہیں، جن کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا، وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کی چادر کے بارے میں اُس کا مقابلہ کرتا ہے، اُس کی چادر کبریائی ہے اور اس کا تہبند، عزت (غلبہ) ہے وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں شک کرتا ہے، اور وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہو“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے اسے دو مختلف احادیث کے طور پر نقل کیا ہے اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 19/6، أخرجه مسند أحمد برقم: 23425، وأخرجه مسند البزار برقم: 3749، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4559»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں