الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
حدیث نمبر: 463
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَلْقَى رَجُلٌ أَبَاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ: يَا أَبَتِ، هَلْ أَنْتَ مُطِيعِي الْيَوْمَ؟ وَهَلْ أَنْتَ تَابِعِي الْيَوْمَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيَنْطَلِقُ بِهِ حَتَّى يَأْتِيَ بِهِ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ يَعْرِضُ الْخَلْقَ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ لَا تُخْزِنِي، فَيُعْرِضُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَنْهُ، ثُمَّ يَقُولُ: مِثْلَ ذَلِكَ، فَيَمْسَخُ اللَّهُ أَبَاهُ ضَبُعًا فَيَهْوِي فِي النَّارِ، فَيَقُولُ: أَبُوكَ، فَيَقُولُ: لَا أَعْرِفُكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، ایک شخص اپنے باپ کو ملے گا، اور یہ کہے گا: اے ابا جان! کیا آپ آج میری اطاعت کریں گے؟ کیا آپ آج میری پیروی کریں گے؟ تو اُس کا باپ جواب دے گا: جی ہاں! تو وہ شخص اپنے باپ کا ہاتھ پکڑ کر اسے ساتھ لے کر، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، جو مخلوق کی طرف متوجہ ہو گا، وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگارا! تو نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ تو مجھے رسوا نہیں کرے گا، تو پروردگار اس شخص سے منہ پھیرے گا، پھر وہ شخص اسی کی مانند بات کہے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے باپ کو گوہ کی شکل میں مسخ کر دے گا، اور پھر اسے جہنم میں ڈال دے گا، اُس کا باپ کہے گا: میں تمہارا باپ ہوں، تو وہ کہے گا: میں تمہیں نہیں پہچانتا ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 463]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 463]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 98، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8788، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3624، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9864»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 464
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تَحُثُّ عَلَى صِلَةِ الرَّحِمِ، وَالْإِحْسَانِ إِلَى الْجَارِ، وَإِيوَاءِ الْيَتِيمِ، وَإِطْعَامِ الضَّيْفِ، وَإِطْعَامِ الْمِسْكِينِ، وَكُلُّ هَذَا كَانَ يَفْعَلُهُ هِشَامُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، فَمَا ظَنُّكَ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ قَبْرٍ لَا يَشْهَدُ صَاحِبُهُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَهُوَ جَذْوَةٌ مِنَ النَّارِ، وَقَدْ وَجَدْتُ عَمِّي أَبَا طَالِبٍ فِي طِمْطَامٍ مِنَ النَّارِ، فَأَخْرَجَهُ اللَّهُ لِمَكَانِهِ مِنِّي وَإِحْسَانِهِ إِلَيَّ، فَجَعَلَهُ فِي ضِحْضَاحٍ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ لَا يَحْتَجُّونَ بِحَدِيثِهِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ لَا يَحْتَجُّونَ بِحَدِيثِهِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ”حارث بن ہشام، حجۃ الوداع کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! آپ صلہ رحمی کرنے، پڑوسی کے ساتھ اچھائی کرنے، یتیم کی دیکھ بھال کرنے، مہمان کو کھانا کھلانے، غریب کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہیں، تو یہ سب کام تو (میرے والد) ہشام بن مغیرہ بھی کیا کرتے تھے، یا رسول اللہ! ان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس بھی قبر والا (یعنی مرنے والوں میں سے جو بھی) شخص اس بات کی گواہی نہیں دیتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے تو وہ قبر جہنم کا ٹکڑا ہو گی، میں نے اپنے چچا جناب ابوطالب کو جہنم کے سب سے گہرے حصے میں پایا، اُن کی مجھ سے نسبت اور ان کے میرے ساتھ اچھے سلوک کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ نے انہیں اس مقام سے نکالا اور اُنہیں جہنم کے اوپر والے حصے میں رکھ دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جو منکر الحدیث ہے، لوگ اس کی حدیث سے استدلال نہیں کرتے ہیں، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 464]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7389، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7385»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 465
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَمِّي هِشَامَ بْنَ الْمُغِيرَةِ كَانَ يُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَفْعَلُ وَيَفْعَلُ، فَلَوْ أَدْرَكَكَ أَسْلَمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ يُعْطِي لِلدُّنْيَا وَحَمْدِهَا وَذِكْرِهَا، وَمَا قَالَ يَوْمًا قَطُّ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا چچا ہشام بن مغیرہ کھانا کھلایا کرتا تھا، صلہ رحمی کرتا تھا، یہ کرتا تھا، اور وہ کرتا تھا، اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پا لیتا تو وہ مسلمان بھی ہو جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دنیا کے لیے دنیا کی تعریف کے لیے، دنیا میں چرچے کے لئے دیا کرتا تھا، اُس نے کبھی ایک دن بھی یہ نہیں کہا: اے اللہ: قیامت کے دن میری خطاؤں کی مغفرت کر دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 465]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 465]
تخریج الحدیث: «اخرج الامام ابو يعلى فى مسنده 6929 اورده المؤلف فى المقصد العلي 54، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 120/1»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 466
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَخِي وَأَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمَّنَا مُلَيْكَةَ كَانَتْ تَصِلُ الرَّحِمَ، وَتُقْرِي الضَّيْفَ وَتَفْعَلُ وَتَفْعَلُ، هَلَكَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهَلْ ذَلِكَ نَافِعُهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: قُلْنَا: فَإِنَّهَا كَانَتْ وَأَدَتْ أُخْتًا لَهَا فَهَلْ ذَلِكَ نَافِعُهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" الْوَائِدَةُ وَالْمَوْءُودَةُ فِي النَّارِ، إِلَّا أَنْ تُدْرِكَ الْوَائِدَةُ الْإِسْلَامَ لِيَعْفُوَ اللَّهُ عَنْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، میرے بھائی اور میرے والد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کے لیے روانہ ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری والدہ ملیکہ صلہ رحمی کیا کرتی تھی، مہمان نوازی کرتی تھی، یہ کرتی تھی وہ کرتی تھی اُن کا انتقال زمانہ جاہلیت میں ہو گیا تھا، تو کیا یہ چیز (یعنی بھلائی کے کام کرنا) انہیں نفع دے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے کہا: اُس خاتون نے اپنی ایک بہن کو زندہ درگور کر دیا تھا، تو کیا یہ چیز انہیں کچھ فائدہ دے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندہ درگور کرنے والی، زندہ درگور ہونے والی جہنم میں جائیں گے، البتہ اگر زندہ درگور کرنے والی عورت اسلام کو پا لے تو ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے درگزر کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 466]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 478/3 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6319 آورده المؤلف فى زوائد المسند 155، أخرجه مسند أحمد برقم: 15493، وأخرجه مسند البزار برقم: 1825، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6319، 6320»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 467
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا. قَالَ:" إِنَّ أَبَاكَ أَرَادَ أَمْرًا فَأَدْرَكَهُ" - يَعْنِي الذِّكْرَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد صلہ رحمی کیا کرتے تھے اور فلاں فلاں کام کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے والد نے ایک چیز کا ارادہ کیا اور اُس کو پا لیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد، تذکرہ (یعنی شہرت تھی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 467]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 258/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 163، أخرجه مسند أحمد برقم: 17798»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 468
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَحْمِلُ الْكَلَّ، وَيُطْعِمُ الطَّعَامَ. قَالَ: فَهَلْ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ؟ قَالَ:" لَا" قَالَ:" فَإِنَّ أَبَاكَ كَانَ يُحِبُّ أَنْ يُذْكَرَ فَذُكِرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عدی بن حاتم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میرے والد صلہ رحمی کرتے تھے، دوسروں کا بوجھ اُٹھاتے تھے، کھانا کھلاتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا انہوں نے اسلام کا زمانہ پایا ہے؟ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے والد اس چیز کو پسند کرتے تھے کہ ان کا ذکر کیا جائے، تو اُن کا ذکر ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 468]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 468]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5987»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً سند متروک اور انتہائی ضعیف ہے۔
حدیث نمبر: 469
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: ذُكِرَ حَاتِمٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ذَاكَ رَجُلٌ أَرَادَ أَمْرًا فَأَدْرَكَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقَدٍ الْقَيْسِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقَدٍ الْقَيْسِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حاتم طائی کا ذکر کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: وہ ایک ایسا شخص تھا، جس نے ایک چیز (یعنی شہرت کے حصول) کا ارادہ کیا، تو اُس نے اس چیز کو پا لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 469]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 469]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 92»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 470
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ، وَيَفِي بِالذِّمَّةِ. قَالَ:" وَلَمْ يُدْرِكِ الْإِسْلَامَ؟". قَالَ: لَا. فَلَمَّا وَلَّيْتُ، فَقَالَ:" عَلَيَّ بِالشَّيْخِ" قَالَ:" يَكُونُ ذَلِكَ فِي عَقِبِكَ، فَلَنْ تَزُولُوا، وَلَنْ تَتَفَرَّقُوا أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سلمہ بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد صلہ رحمی کرتے تھے، مہمان نوازی کرتے تھے، ذمہ کو پورا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: انہوں نے اسلام کا زمانہ نہیں پایا؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! جب میں مڑ کر جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بوڑھے کو میرے پاس لاؤ آپ نے فرمایا: یہ (یعنی سخاوت کی عادت) تمہارے بعد والوں میں رہے گی، تم ہمیشہ اس پر رہو گے اور کبھی جدا نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 470]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6213، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6213»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 471
وَعَنْ عَفِيفٍ الْكِنْدِيِّ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَقْبَلَ وَفْدٌ مِنَ الْيَمَنِ، فَذَكَرُوا امْرَأَ الْقَيْسِ بْنَ حُجْرٍ الْكِنْدِيَّ، وَذَكَرُوا بَيْتَيْنِ مِنْ شِعْرِهِ فِيهِمَا ذِكْرُ ضَارِجِ مَاءٍ مِنْ مِيَاهِ الْعَرَبِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَاكَ رَجُلٌ مَذْكُورٌ فِي الدُّنْيَا، مَنْسِيٌّ فِي الْآخِرَةِ، شَرِيفٌ فِي الدُّنْيَا خَامِلٌ فِي الْآخِرَةِ، يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَهُ لِوَاءُ الشُّعَرَاءِ يَقُودُهُمْ إِلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ سَعْدِ بْنِ فَرْوَةَ بْنِ عَفِيفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ سَعْدِ بْنِ فَرْوَةَ بْنِ عَفِيفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
سیدنا عفیف کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، یمن کا وفد آ گیا، اُن لوگوں نے (زمانہ جاہلیت کے مشہور شاعر) امراء القیس بن حجر کندی کا ذکر کیا، اُس کے اشعار میں سے دو مصرعے ذکر کیے، جن میں عرب کے پانیوں میں سے ایک پانی کے چشمے کا ذکر تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ایک ایسا شخص تھا، جس کا ذکر دنیا میں ہے اور آخرت میں اُسے بھلا دیا جائے گا، وہ دنیا میں معزز ہے اور آخرت میں بے عزت ہو گا، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اُس کے پاس شعراء کا جھنڈا ہو گا، اور وہ ان (شعراء) کی قیادت کرتا ہوا جہنم کی طرف (ان شعراء کو) لے جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، سعد بن فروہ بن عفیف کے حوالے سے، اُن کے والد اور دادا سے روایت کی ہے، اور میں نے کسی کو ان کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 471]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 100/18»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف