الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
حدیث نمبر: 466
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَخِي وَأَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمَّنَا مُلَيْكَةَ كَانَتْ تَصِلُ الرَّحِمَ، وَتُقْرِي الضَّيْفَ وَتَفْعَلُ وَتَفْعَلُ، هَلَكَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهَلْ ذَلِكَ نَافِعُهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: قُلْنَا: فَإِنَّهَا كَانَتْ وَأَدَتْ أُخْتًا لَهَا فَهَلْ ذَلِكَ نَافِعُهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" الْوَائِدَةُ وَالْمَوْءُودَةُ فِي النَّارِ، إِلَّا أَنْ تُدْرِكَ الْوَائِدَةُ الْإِسْلَامَ لِيَعْفُوَ اللَّهُ عَنْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، میرے بھائی اور میرے والد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کے لیے روانہ ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری والدہ ملیکہ صلہ رحمی کیا کرتی تھی، مہمان نوازی کرتی تھی، یہ کرتی تھی وہ کرتی تھی اُن کا انتقال زمانہ جاہلیت میں ہو گیا تھا، تو کیا یہ چیز (یعنی بھلائی کے کام کرنا) انہیں نفع دے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے کہا: اُس خاتون نے اپنی ایک بہن کو زندہ درگور کر دیا تھا، تو کیا یہ چیز انہیں کچھ فائدہ دے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندہ درگور کرنے والی، زندہ درگور ہونے والی جہنم میں جائیں گے، البتہ اگر زندہ درگور کرنے والی عورت اسلام کو پا لے تو ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے درگزر کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 466]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 478/3 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6319 آورده المؤلف فى زوائد المسند 155، أخرجه مسند أحمد برقم: 15493، وأخرجه مسند البزار برقم: 1825، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6319، 6320»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 466 in Urdu