🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 453
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَيَّبَ السَّوَائِبَ وَعَبَدَ الْأَصْنَامَ: أَبُو خُزَاعَةَ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ يَجُرُّ أَمْعَاءَهُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے پہلے بتوں کے نام پر جانور مخصوص کرنے اور بتوں کی عبادت کرنے کا آغاز، خزاعہ کے جدامجد عمرو بن عامر نے کیا تھا، میں نے اُسے دیکھا ہے کہ وہ جہنم میں اپنی آنتیں گھسیٹ رہا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسئد 157، أخرجه مسند أحمد برقم: 4246»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 454
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَنْ غَيَّرَ دِينَ إِبْرَاهِيمَ عَمْرُو بْنُ لُحَيِّ بْنِ قَمْعَةَ بْنِ خِنْدِفَ أَبُو خُزَاعَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَضَعَّفَهُ بِسَبَبِ اخْتِلَاطِهِ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ، وَهَذَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دین میں، سب سے پہلے جس شخص نے تبدیلی کی، وہ عمرو بن لحی بن قمعہ بن خندف ہے، جو خزاعہ کا جدامجد ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی توامہ ہے، جس کے اختلاط کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، لیکن ابن ابوذئب نے اُس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا اور
یہ روایت بھی ان روایات میں سے ایک ہے، جو ابن ابوذئب نے اُس سے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 298/10 ح 10808 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 201، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10808، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 203»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 455
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَائِشَةَ، فَدَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي تُحَدِّثُ أَنَّ امْرَأَةً عُذِّبَتْ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلَمْ تُطْعِمْهَا وَلَمْ تَسْقِهَا؟ فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: هَلْ تَدْرِي مَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ؟ إِنَّ الْمَرْأَةَ مَعَ مَا فَعَلَتْ كَانَتْ كَافِرَةً، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ أَنْ يُعَذِّبَهُ فِي هِرَّةٍ، فَإِذَا حَدَّثْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْظُرْ كَيْفَ تُحَدِّثُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آئے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم یہ حدیث بیان کرتے ہو؟ کہ ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا، جس بلی کو اُس نے باندھ دیا تھا وہ عورت اُسے کچھ کھانے کے لیے نہیں دیتی تھی، اور پینے کے لئے نہیں دیتی تھی، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: یہ بات میں نے اُن سے سنی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ وہ عورت کون تھی؟ اُس عورت نے جو کچھ بھی کیا، اُس کے ہمراہ وہ کافر بھی تھی، اور مومن، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس سے بلند حیثیت رکھتا ہے، کہ اللہ تعالیٰ کسی بلی کی وجہ سے اُسے عذاب دے، جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کرو! تو اس بات کا جائزہ لے لیا کرو! کہ تم کیا بیان کر رہے ہو؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 162، أخرجه مسند أحمد برقم: 10349»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 456
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ أُمِّي؟ قَالَ:" أُمُّكَ فِي النَّارِ". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيْنَ مَنْ مَضَى مِنْ أَهْلِكَ؟ قَالَ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ أُمُّكَ مَعَ أُمِّي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابورزین عقیلی، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری والدہ کہاں ہیں؟ آپ نے فرمایا: تمہاری والدہ جہنم میں ہے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ کے اہل خانہ میں سے جو لوگ (دنیا سے) رخصت ہو چکے ہیں، وہ کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری ماں، میری ماں کے ساتھ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کو امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 11/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 208/19 اورده المؤلف فى زوائد المسند 156، أخرجه مسند أحمد برقم: 15756»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 457
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَ وَنَحْنُ مَعَهُ قَرِيبٌ مِنْ أَلْفِ رَاكِبٍ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَفَدَّاهُ بِالْأُمِّ وَالْأَبِ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَالَكَ؟ قَالَ:" إِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الِاسْتِغْفَارِ لِأُمِّي، فَلَمْ يَأْذَنْ لِي، فَدَمَعَتْ عَيْنَايَ رَحْمَةً لَهَا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (سفر کر رہے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، آپ کے ساتھ ہم لوگ تقریبا ایک ہزار سوار تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت ادا کیں، پھر آپ نے ہماری طرف رخ کیا، تو آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اُٹھ کر آپ کے پاس آئے اور یہ کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے اپنی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی اجازت مانگی تھی، تو اس نے مجھے اجازت نہیں دی، تو اُس خاتون کے لیے رحمت کی وجہ سے میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے کہ وہ جہنم میں جائیں گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 355/5 إورده المؤلف فى زوائد المسند 159، أخرجه مسند أحمد برقم: 22494، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6394»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 458
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا بِوَدَّانَ أَوْ بِالْقُبُورِ سَأَلَ الشَّفَاعَةَ لِأُمِّهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فَضَرَبَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدْرَهُ، وَقَالَ: لَا تَسْتَغْفِرْ لِمَنْ مَاتَ مُشْرِكًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدَ بْنَ جَابِرٍ هَذَا.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ ہم ”ودان“ کے مقام پر پہنچے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) کچھ قبروں کے پاس پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی والدہ کے لئے شفاعت کی دعا کی (راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر ہاتھ مارا، اور وہ بولے: آپ اُس کے لیے دعائے مغفرت نہ کریں، جو مشرک ہونے کے عالم میں مر گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں، اس سند کے ساتھ، اس روایت کو صرف محمد بن جابر نے سماک بن حرب سے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی شخص کو محمد بن جابر نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 458]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 96»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 459
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَقْبَلَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ وَاعْتَمَرَ، فَلَمَّا هَبَطَ مِنْ ثَنِيَّةِ عُسْفَانَ، أَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَسْتَسْنِدُوا إِلَى الْعَقَبَةِ حَتَّى أَرْجِعَ إِلَيْكُمْ، فَذَهَبَ فَنَزَلَ عَلَى قَبْرِ أُمِّهِ، فَنَاجَى رَبَّهُ طَوِيلًا، ثُمَّ إِنَّهُ بَكَى فَاشْتَدَّ بُكَاؤُهُ وَبَكَى هَؤُلَاءِ لِبُكَائِهِ، وَقَالُوا: مَا بَكَى نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَذَا الْمَكَانِ إِلَّا وَقَدْ حَدَثَ فِي أُمَّتِهِ شَيْءٌ لَا يُطِيقُهُ، فَلَمَّا بَكَى هَؤُلَاءِ، قَامَ فَرَجَعَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكُمْ؟" قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بَكَيْنَا لِبُكَائِكَ، قُلْنَا: لَعَلَّهُ حَدَثَ فِي أُمَّتِكَ شَيْءٌ لَا تُطِيقُهُ، قَالَ:" لَا، وَقَدْ كَانَ بَعْضُهُ، وَلَكِنْ نَزَلْتُ عَلَى قَبْرٍ، فَدَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَأْذَنَ لِي فِي شَفَاعَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأَبَى اللَّهُ أَنْ يَأْذَنَ لِي، فَرَحِمْتُهَا وَهِيَ أُمِّي فَبَكَيْتُ، ثُمَّ جَاءَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ:" وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَنْ مَوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِلَّهِ تَبَرَّأَ مِنْهُ"، فَتَبْرَأْ مِنْ أُمِّكَ كَمَا تَبَرَّأَ إِبْرَاهِيمُ مِنْ أَبِيهِ، فَرَحِمْتُهَا وَهِيَ أُمِّي، فَدَعَوْتُ رَبِّي أَنْ يَرْفَعَ عَنْ أُمَّتِي أَرْبَعًا فَرَفَعَ عَنْهُمُ اثْنَتَيْنِ، وَأَبَى أَنْ يَرْفَعَ عَنْهُمُ اثْنَتَيْنِ: دَعَوْتُ رَبِّي أَنْ يَرْفَعَ عَنْهُمُ الرَّجْمَ مِنَ السَّمَاءِ، وَالْغَرَقَ مِنَ الْأَرْضِ، وَأَنْ لَا يُلْبِسَهُمْ شِيَعًا، وَأَنْ لَا يُذِيقَ بَعْضَهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ، فَرَفَعَ عَنْهُمُ الرَّجْمَ مِنَ السَّمَاءِ، وَالْغَرَقَ مِنَ الْأَرْضِ، وَأَبَى اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ عَنْهُمُ اثْنَتَانِ: الْقَتْلُ وَالْهَرْجُ". وَإِنَّمَا عَدَلَ إِلَى قَبْرِ أُمِّهِ ; لِأَنَّهَا مَدْفُونَةٌ تَحْتَ كَذَا وَكَذَا، وَكَانَ عُسْفَانَ لَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَعَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْمُنِيبِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَمَنْ عَدَا عِكْرِمَةَ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے واپس تشریف لائے اور عمرہ کے لیے روانہ ہوئے، تو جب ”عسفان“ نامی گھاٹی کے پاس پہنچے، تو آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ وہ گھاٹی کے ساتھ ٹیک لگا کر رکھیں جب تک میں تم لوگوں کے پاس وقت نہیں آ جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور اپنی والدہ کی قبر کے پاس ٹھہرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں طویل مناجات کی، پھر آپ رونے لگے اور بہت روئے، یہاں تک کہ آپ کے رونے کی وجہ سے، دوسرے لوگ بھی رونے لگے، لوگوں نے دریافت کیا: اللہ کے نبی اس مقام پر کیوں روئے ہیں؟ اس کی وجہ یہی ہو گی کہ آپ کی امت کے بارے میں کوئی ایسی چیز سامنے آئی ہو گی کہ آپ کو خود پر ق ابونہیں رہا، جب لوگوں نے بھی رونا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور اُن لوگوں کے پاس واپس تشریف لائے، تو آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ اُن لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کے رونے کی وجہ سے ہم بھی رو رہے ہیں، ہم نے کہا: ہم یہ سمجھے کہ شاید آپ کی امت کے بارے میں کوئی نئی چیز رونما ہوئی ہے، جس کی آپ طاقت نہیں رکھتے (یا جسے دیکھ کر آپ کو خود پر ق ابونہیں رہا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! (یعنی ایسا نہیں ہے) لیکن اس کا کچھ حصہ ہے، میں اس قبر کے پاس آیا میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ قیامت کے دن مجھے اُن کی شفاعت کرنے کی اجازت دے، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اجازت دینے سے انکار کر دیا، تو مجھے اس خاتون پر رحم آ گیا، کیونکہ وہ میری والدہ ہیں، تو میں رونے لگ گیا پھر جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: (یعنی اُنہوں نے یہ آیات تلاوت کیں:) ”ابراہیم نے اپنے باپ کے لئے جو استغفار کیا تھا، وہ صرف ایک وعدے کی وجہ سے تھا، جو اُس نے اس شخص کے ساتھ کیا تھا، لیکن جب اُس (یعنی ابراہیم) کے سامنے یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ شخص، اللہ کا دشمن ہے، تو اُس (یعنی ابراہیم نے) اس شخص سے لاتعلقی اختیار کی“۔ (سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی والدہ سے اُسی طرح لاتعلقی اختیار کریں، جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد سے لاتعلقی اختیار کی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو مجھے اُن پر رحم آ گیا کیونکہ وہ میری والدہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا:) میں نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی کہ وہ میری امت سے چار چیزیں اُٹھا لے، تو اُس نے اُن لوگوں سے دو چیزیں اٹھا لیں، اور دو چیزیں اُن سے اُٹھانے سے انکار کر دیا، میں نے اپنے پروردگار سے دعا کی: کہ وہ اُن سے یہ اُٹھا لے کہ انہیں آسمان سے سنگسار کیا جائے، یا انہیں زمین میں ڈبو (یعنی دھنسا) دیا جائے (اور یہ دعا مانگی:) کہ اللہ تعالیٰ انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم نہ کرے، اور انہیں ایک دوسرے کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرے، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے یہ چیز اٹھا لی کہ انہیں آسمان سے سنگسار کیا جائے، یا زمین میں پھنسایا جائے، اور اللہ تعالیٰ نے اُن سے دو چیزیں اٹھانے سے انکار کر دیا، قتل اور ہرج۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی والدہ کی قبر پر جانے کے لیے عام گزرگاہ سے ہٹ گئے تھے، کیونکہ آپ کی والدہ فلاں جگہ پر دفن تھیں، اور یہ ”عسفان“ کے مقام کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابودرداء اور عبدالغفار بن منیب نامی راویوں نے اسحاق بن عبداللہ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، عکرمہ سے روایت کیا ہے، لیکن عکرمہ کے علاوہ باقی راویوں میں سے میں کسی سے واقف نہیں ہوں، اور نہ ہی میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 459]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12049، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12049»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 460
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ أَنَّ أَبَاهُ الْحُصَيْنَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا كَانَ يُقْرِي الضَّيْفَ وَيَصِلُ الرَّحِمَ مَاتَ قَبْلَكَ، وَهُوَ أَبُوكَ؟ فَقَالَ: إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ وَأَنْتَ فِي النَّارِ" فَمَاتَ حُصَيْنٌ مُشْرِكًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے: اُن کے والد حصین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور بولے: اپنے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جو مہمان نوازی اور صلہ رحمی کرتا تھا، اور اُس کا انتقال آپ سے پہلے ہو گیا اور وہ شخص آپ کا والد ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا باپ، تمہارا باپ اور تم جہنم میں ہو گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو حصین کا انتقال مشرک ہونے کے عالم میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3552»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 461
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ أَبِي؟ قَالَ:" فِي النَّارِ" قَالَ: فَأَيْنَ أَبُوكَ؟ قَالَ:" حَيْثُمَا مَرَرْتَ بِقَبْرِ كَافِرٍ، فَبَشِّرْهُ بِالنَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: فَأَسْلَمَ الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ: لَقَدْ كَلَّفَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَنَاءٍ، مَا مَرَرْتُ بِقَبْرِ كَافِرٍ إِلَّا بَشَّرْتُهُ بِالنَّارِ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! میرا باپ کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا: جہنم میں، اُس نے دریافت کیا: آپ کے والد کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جب بھی کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرو، تو اسے جہنم کی اطلاع دے دینا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اُس دیہاتی نے اسلام قبول کر لیا، اُس کا یہ کہنا تھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک مشقت والے کام کا پابند کیا ہے، میں جب بھی کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرتا ہوں، تو اُسے جہنم کی اطلاع دے دیتا ہوں“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 93، أخرجه مسند البزار برقم: 1089، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 326»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 462
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيَأْخُذَنَّ رَجُلٌ بِيَدِ أَبِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَلَيُقْطِعَنَّهُ نَارًا، يُرِيدُ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، قَالَ: فَيُنَادَى أَنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا مُشْرِكٌ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ الْجَنَّةَ عَلَى كُلِّ مُشْرِكٍ، قَالَ: فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أَبِي. قَالَ: فَيَتَحَوَّلُ فِي صُورَةٍ قَبِيحَةٍ وَرِيحٍ مُنْتِنَةٍ، فَيَتْرُكُهُ" قَالَ: وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ يَرَوْنَ أَنَّهُ إِبْرَاهِيمُ، وَلَمْ يَزِدْهُمْ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، ایک شخص اپنے باپ کا ہاتھ پکڑے گا، تاکہ اسے جہنم میں جانے سے روک لے، وہ یہ ارادہ کرے گا: کہ اُسے جنت میں داخل کرے، تو یہ اعلان کیا جائے گا: جنت میں کوئی مشرک داخل نہیں ہو گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر مشرک پر جنت کو حرام قرار دے دیا ہے، تو وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! میرا باپ (یعنی اُس کا کیا بنے گا؟) تو اُس کے باپ کی شکل تبدیل کر کے انتہائی بدصورت کر دی جائے گی اور اُس کی بو، بدبودار ہو جائے گی، تو وہ شخص اسے (یعنی اپنے باپ کو چھوڑ دے گا)“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس بات کے قائل تھے کہ اُس شخص سے مراد، سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف وہی ارشاد فرمایا تھا (جس کے الفاظ ہم نے نقل کر دیے ہیں)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابويعليٰ فى مسنده 1044 أورده المؤلف فى كشف الاستار 94 اورده المؤلف فى المقصد العلى 56، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 252، 645، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7837»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں