🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 461
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ أَبِي؟ قَالَ:" فِي النَّارِ" قَالَ: فَأَيْنَ أَبُوكَ؟ قَالَ:" حَيْثُمَا مَرَرْتَ بِقَبْرِ كَافِرٍ، فَبَشِّرْهُ بِالنَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: فَأَسْلَمَ الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ: لَقَدْ كَلَّفَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَنَاءٍ، مَا مَرَرْتُ بِقَبْرِ كَافِرٍ إِلَّا بَشَّرْتُهُ بِالنَّارِ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! میرا باپ کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا: جہنم میں، اُس نے دریافت کیا: آپ کے والد کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جب بھی کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرو، تو اسے جہنم کی اطلاع دے دینا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اُس دیہاتی نے اسلام قبول کر لیا، اُس کا یہ کہنا تھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک مشقت والے کام کا پابند کیا ہے، میں جب بھی کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرتا ہوں، تو اُسے جہنم کی اطلاع دے دیتا ہوں“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 93، أخرجه مسند البزار برقم: 1089، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 326»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 461 in Urdu