الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
حدیث نمبر: 456
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ أُمِّي؟ قَالَ:" أُمُّكَ فِي النَّارِ". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيْنَ مَنْ مَضَى مِنْ أَهْلِكَ؟ قَالَ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ أُمُّكَ مَعَ أُمِّي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابورزین عقیلی، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری والدہ کہاں ہیں؟ آپ نے فرمایا: تمہاری والدہ جہنم میں ہے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ کے اہل خانہ میں سے جو لوگ (دنیا سے) رخصت ہو چکے ہیں، وہ کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری ماں، میری ماں کے ساتھ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کو امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 456]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کو امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 11/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 208/19 اورده المؤلف فى زوائد المسند 156، أخرجه مسند أحمد برقم: 15756»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 456 in Urdu